‘ارطغرل غازی’ کے مزید 2 اداکار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

ویب ڈیسک

ترک ڈرامے دیریلیش ارطغرل جسے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر ارطغرل غازی کے نام سے اردو میں ترجمہ کرکے پیش کیا جارہا ہے میں ترگت الپ اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے۔

0 0
Read Time:2 Minute, 8 Second

ترک ڈرامے دیریلیش ارطغرل جسے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر ارطغرل غازی کے نام سے اردو میں ترجمہ کرکے پیش کیا جارہا ہے میں ترگت الپ اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے۔

دیریلیش ارطغرل میں کام کرنے تمام اداکار پاکستان بھر میں مقبول ہوچکے ہیں اور دن بدن ان کی اس مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ دنوں ارطغرل غازی میں دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر پاکستان آئے تھے اور انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

اور اب اسی شہرہ آفاق ڈرامے میں ‘ترگت الپ’ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر پاکستان کے معروف برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے۔

دونوں ترک اداکار پاکستانی برانڈ جے ڈاٹ فریگرینس کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔

اس حوالے سے جے ڈاٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر جاری ہوسٹ میں دونوں ترک اداکاروں کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ ان سے قبل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ نے رواں برس جولائی میں اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کی برانڈ ایمبیسڈر بننے کا اعلان کیا تھا۔

— فوٹو بشکریہ کیو موبائل فیس بک پیج

جس کے بعد وہ جولائی ہی کے مہینے میں وہ پاکستانی موبائل کمپنی جاز کی بھی برانڈ ایمبیسڈر بنی تھیں۔

بعدازاں رواں ماہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ کیا تھا۔

تاہم اس ہاؤسنگ سوسائٹی کو راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کی جانب سے غیر قانونی قرار دیے جانے کے باعث انجین التان دوزیتان نے معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کو پی ٹی وی پر 24 اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس ڈرامے نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور اسے یوٹیوب پر محض 20 دن میں 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا۔

اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملک میں احتساب ہوتا تو شہباز شریف نہیں، معاون خصوصی گرفتار ہوتے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے صدر شہباز شریف کی نیب کی جانب سے گرفتاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں بلکہ معاون خصوصی کو گرفتار کیا جاتا۔
maryam-nawaz-wSD