شاہ رخ کی پٹائی کرنے پر بالی وڈ اداکار کی ویزا درخواست رد

ویب ڈیسک

بالی وڈ کے معروف اداکار گلشن گروور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ شاہ رخ خان کی پٹائی کرنےکی وجہ سے ان کی مراکش کے ویزے کی درخواست ردکردی گئی تھی۔

0 0
Read Time:1 Minute, 31 Second

بالی وڈ کے معروف اداکار گلشن گروور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ شاہ رخ خان کی پٹائی کرنےکی وجہ سے ان کی مراکش کے ویزے کی درخواست ردکردی گئی تھی۔

گلشن گروور بالی وڈ کے جانے مانے اداکار ہیں اور وہ فلمی دنیا میں ایک ولن اور منفی کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

حالیہ ریئلٹی شو کے دوران گلشن گروور نے بتایا کہ ایک ہوائی سفر کے دوران جب  انہیں دوسری فلائٹ کے انتظار میں مراکش میں رکنا پڑا تو انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ مراکش کی سیرکرلی جائے۔

گلشن گروورکے مطابق جب انہوں نے ائیرپورٹ پر ایک خاتون افسرکو ایک دن کے ویزا کےلیے درخواست کرتے ہوئے اپنا ٹکٹ دکھایا تو اس خاتون افسر نے ویزا دینے سے صاف انکارکردیا۔

اداکارکے مطابق جب انہوں نے ویزا دینے سے انکار کی وجہ جاننی چاہی تو خاتون نے بتایاکہ تم نے شاہ رخ خان کو مارا تھا اس لیے میں تمہیں پسند نہیں کرتی۔

گلشن گروور نے پھر خاتون افسر کو بتایا کہ وہ اور شاہ رخ اچھے دوست ہیں اور وہ میرے بھائی کی طرح ہیں، حقیقی زندگی میں نہ تو میں نے انہیں مارا ہے اور نہ ہی انہوں نے مجھے کبھی مارا ہے، وہ تو بس ایک فلمی سین تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مراکشی عوام بالی وڈ کی فلموں اور موسیقی کو بہت پسند کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گلشن گروور اور شاہ رخ خان نے ایک ساتھ بہت سی فلموں میں کام کیا ہے جس میں گلشن گروور نے ولن جب کہ شاہ رخ خان نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے، ان فلموں میں ’ڈپلیکیٹ‘ ، ’یس باس‘ اور ’رام جانے‘ وغیرہ شامل ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہم نے بھارت کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی تمام ممکنہ کوششیں کی ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وہ پاکستان کی دولت کو لوٹنے والوں کواین آراودینے کے بجائے اقتدارکوچھوڑنے کو ترجیح دیں گے۔