چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا کا82 واں یوم پیدائش

admin

لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار وحید مراد کے مداح آج ان کا82 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں، وحید مراد لالی ووڈ میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور ہوئے۔

0 0
Read Time:2 Minute, 14 Second

لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار وحید مراد کے مداح آج ان کا82 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں، وحید مراد لالی ووڈ میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور ہوئے۔

 وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے، وحید مراد فلم تقسیم کار نثار مراد کے اکلوتے بیٹے تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی ہیرو کو اتنی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی جتنی وحید مراد کے حصہ میں آئی۔ وحید مراد کا ہر اندازنرالا تھا اور فلم میں کردار جاندار تھا۔ پروڈیوسر کے طور پر وحید مراد نے اپنے والد کے قائم شدہ فلم آرٹس کے تحت فلم “انسان بدلتا “ہے سے اپنے کیریئرکا آغاز کیا۔ اس کےبعد انہوں نے فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے اور بطور اداکار وحید مراد کی پہلی فلم “اولاد”اگست 1962ءمیں ریلیز ہوئی جس میں وحید مراد نے بطور سپورٹنگ ایکٹر اپنا کردار ادا کیا ۔

1964 میں” ہیرا پتھر”خود پروڈیوس کی اور مرکزی کردار ادا کیا۔ ان فلموں کے منظر عام پر آنے کے بعد وحید مراد کی بہترین ادکاری نے انہیں بے انتہا مقبولیت دی ۔ وحیدمراد کی 1966 میں بنے والی فلم “ارمان” نے باکس آف کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ چاکلیٹی ہیرو کو اصل شہرت اپنی ذاتی فلم ’ہیرا اور پتھر‘ سے حاصل ہوئی جبکہ وحید مراد کو پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم “ارمان‘”کا فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

1967میں، انہوں نے دیور بھابی، دوراہا، انسانیت اور ماں باپ جیسی لازوال فلموں میں معروف اداکاری کیا ۔ سینما گھروں میں 50 ہفتے مکمل کرنے والی فلم “دیور بھابی” ان کی بہترین فلموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ فلم “انسانیت” میں وحید مراد نے ایک سرشار ڈاکٹر کا کردار ادا کیا ہے ۔ اس کے علاوہ وحید مراد نے دیگر اور فلموں میں اداکاری کی ۔ ان کے پرستاروں نے ان کا لباس، انداز اور ہیئر اسٹائل تک کاپی کیا۔

وحید مراد نے 124 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ایک پشتو اور آٹھ پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے فلم” سمندر”اور “اشارہ”میں اپنی آوازکا جادو بھی جگایا،1980 میں وحید مراد ایک حادثے کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے ان کا چہرہ شدید زخمی ہوگیا اور پلاسٹک سرجری کرانا پڑی اور 23 نومبر1983 کو صرف 45 برس کی عمر میں فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ خالق حقیقی سے جا ملا۔

انہیں فلم “ہیرا اور پتھر”، “ارمان”، “عندلیب “اور “مستانہ ماہی” میں بہترین اداکاری پر نگار ایوارڈ، جب کہ 2002 میں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی وفات کے 27 سال بعد 2010 میں انہیں ستارہ امتیاز سےبھی نوازا گیا۔خوبصورت شخصیت ، دلکش آواز اور صلاحتیوں کی بدولت وحید مراد نے لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا، رانا ثنا اللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا۔
rana-sanaullah-wSD