پائل گھوش کا ریچا چڈھا کی وکیل پر ٹرولنگ کا الزام

ویب ڈیسک

بولی وڈ اداکارہ پائل گھوش نے گزشتہ دنوں نام بدنام کرنے کے ہتک عزت کے کیس میں اداکارہ ریچا چڈھا سے معافی مانگی تھی لیکن اب انہون نے ریچا چڈھا کی وکیل پر خود کو ٹرول کرنے کا الزام لگا کر ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

0 0
Read Time:2 Minute, 7 Second

بولی وڈ اداکارہ پائل گھوش نے گزشتہ دنوں نام بدنام کرنے کے ہتک عزت کے کیس میں اداکارہ ریچا چڈھا سے معافی مانگی تھی لیکن اب انہون نے ریچا چڈھا کی وکیل پر خود کو ٹرول کرنے کا الزام لگا کر ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

پائل گھوش معافی مانگے جانے سے قبل بار بار سوشل میڈیا پر بیان دیتی دکھائی دی تھیں کہ وہ ریچا چڈھا سے معافی نہیں مانگیں گی۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ پائل گوش متعدد سماعتوں کے دوران عدالت کے سامنے معافی مانگے جانے کی رضامندی ظاہر کی تھی تاہم بعد میں سوشل میڈیا پر معافی مانگنے سے انکار کرتی رہیں۔

ریچا چڈھا نے پائل گھوش پر ’ریپ‘ واقعے کو بیان کرنے میں اپنا نام لیے جانے پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

ہرجانے کے مقدمے میں پائل گھوش سمیت ایک نیوز چینل اور نام نہاد فلمی ناقد آر کمال کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

ریچا چڈھا نے پائل گھوش پر ممبئی ہائی کورٹ میں 7 اکتوبر کو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

ریچا چڈھا نے اس وقت پائل گھوش کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا جب پائل گھوش نے ایک انٹرویو میں ریچا چڈھا کا نام لیا تھا۔

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق پائل گھوش نے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹوئٹس کے ذریعے نیا تنازع شروع کردیا ہے۔

پائل گھوش نے ریچا چڈھا کی وکیل پر خود کو ٹرول کرنے کا الزام لگایا ہے، انہوں نے کچھ اسکرین شاٹس شیئر کیے اور کہا کہ ایک ٹوئٹر صارف نے ان کے خلاف باتیں کیں۔

اداکارہ نے الزام لگایا کہ ریچا چڈھا کی وکیل سوینا بیدی نے اس شخص کی حمایت کی تھی۔

پائل گھوش نے ریچا چڈھا کے خلاف تمام مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کا بھی کہا—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

پائل گھوش نے کہا کہ یہ وکیل کی جانب سے انتہائی شرمناک حرکت ہے جو ریچا چڈھا کے لیے کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس کشیپ گینگ کا طریقہ کار ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں ادکارہ نے یہ بھی کہا کہ اپنے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر ہونے کے بعد انہوں نے ایک ’خاتون‘ اور ایک ‘انسان’ ہونے کی حیثیت سے معافی مانگی تھی۔

پائل گھوش نے ایک مرتبہ پھر الزام خود کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے کا الزام لگایا کہ یہ توہین عدالت ہے۔

دوسری جانب ریچا چڈھا اور ان کی وکیل کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغان، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، گلبدین حکمت یار

افغانستان کے تجربہ کار سیاست دان حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
shah-mahmood-qureshi-wSD00002