والدین نے ڈپریشن سے نمٹنے کیلئے مصروف نہ رہنے کا مشورہ دیا، بیٹی عامر خان

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:2 Minute, 8 Second

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان کی بیٹی ارا خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں انتہائی کم عمری میں اپنے ہی رشتہ داروں نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور جب ان کا استحصال کیا گیا، اس وقت انہیں پتا ہی نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے انتہائی کم عمری میں ذہنی پریشانیوں کے شکار ہونے کا اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ اگرچہ ان کی کم عمری میں ہی ان کے والدین کی طلاق ہوگئی تھی، تاہم اس واقعے نے ان کی ذہنی صحت متاثر نہیں کی۔

ارا خان کے مطابق وہ کچھ عرصے بعد وہ اس ڈپریشن سے نکل گئیں لیکن پھر بھی ہمیشہ ان کے ذہن میں انتشار رہا اور انہیں آج تک سمجھ نہیں آیا کہ ان کے ذہنی انتشار کا سبب کیا تھا؟

جس کے بعد اب ارا خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے والدین عامر خان اور رینا دتا اور ان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور ‘کرن آنٹی’ (عامر خان کی موجودہ اہلیہ) سے دی جانے والی نصیحت سے متعلق بتایا۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مخلتف لوگ مختلف انداز میں اپنے ڈپریشن کا اظہار کرتے ہیں لہذا وہ حکمت عملی جو ایک شخص کے لیے بہتر ہو شاید دوسرے کے لیے بہتر ثابت نہ ہوسکے۔

ارا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آپ کسی ڈپریسڈ شخص کو کیا مشورہ دے سکتے ہیں جب آپ حقیقت میں یہ نہیں جانتے ان کا ڈپریشن انہیں کیسے متاثر کررہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ‘ آپ کو کیا کہنا چاہیے؟ آپ کو کیا نہیں کہنا چاہیے؟’۔

عامر خان نے خود کو دیے جانے والے مشوروں کی مثال دی کہ انہیں کہا گیا کہ ‘وہ مثبت رہیں، ورک آؤٹ کریں، مصروف رہیں’۔

ارا خان نے کہا کہ کم از کم 4 ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ مصروف رہنا وہ بالکل نہیں ہے جو انہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والدین اور ‘کرن آنٹی’ سے بھی مشاورت کی اور ان سب نے انہیں ‘مصروف نہ رہنے، ایک چیز سے دوسری چیز تک نہ بھاگنے کی ہدایت کی’۔

ارا خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ورکنگ آؤٹ سے بہت لطف اندوز ہوتی تھی لیکن اب انہیں ورک آؤٹ سے ڈر لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت زیادہ ورک آؤٹ کرتی تھی لیکن اب میں اس سے خوفزدہ ہوں جو مایوس کن ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا وعدہ پورا کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔ گلگت بلتستان کے انتخابی عمل کے حوالے سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ جو ہم نے فیصلہ کای تھا […]
imran-khan-wSD