وزیراعظم کی خواہش پر پی ٹی وی کا ایک اور ترک ڈراما نشر کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:2 Minute, 8 Second

ترکی کے ڈرامے’دیریلیش ارطغرل’ کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمہ کرکے ’ارطغرل غازی’ کے نام سے نشر کیا جارہا ہے جس نے پاکستانی عوام میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے۔

اسلامی فتوحات پر مبنی ڈرامے ‘دیریلیش ارطغرل’ کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کیا گیا اور ان دنوں اس ڈرامے کا دوسرا سیزن نشر کیا جارہا ہے۔

اب وزیراعظم عمران خان ہی کی خواہش پر پی ٹی وی پر ایک اور ترک ڈرامے ‘یونس امرے’ کو اردو زبان میں ترجمہ کرکے نشر کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پی ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ‘یونس امرے’ کو ‘راہِ عشق’ کے نام سے پی ٹی وی ہوم پر جلد نشر کیا جائے گا۔

— فوٹو: ٹی آر ٹی

اس کے ساتھ ہی ٹوئٹ میں پی ٹی وی کی جانب سے ڈرامے کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا۔

تاہم یہ ڈراما پی ٹی وی پر کب سے نشر کیا جائے گا اس حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

‘یونس امرے’ ڈرامے کو ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ون نے بنایا تھا اور اس ڈرامے کا پہلا سیزن 2015 میں جب کہ دوسرا سیزن 2016 میں نشر کیا گیا تھا اور ڈرامے کی مجموعی طور پر 41 اقساط تھیں۔

مذکورہ ڈرامے کو بھی ترکی کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک اور خصوصی طور پر مشرق وسطیٰ میں کافی پسند کیا گیا جب کہ اسی ڈرامے کو پروڈکشن ہاؤس (ٹیلی وستان) اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ آن لائن ریلیز کر چکا ہے۔

‘یونس امرے’ ڈراما دراصل 13 ویں صدی کے ترک صوفی شاعر یونس امرے کی زندگی پر بنایا گیا ہے۔

یونس امرے سلطنت عثمانیہ سے 200 سال قبل پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اناطولیہ زبان، ادب و ثقافت پر گہرے اثرات چھوڑے، وہ عربی، فارسی و ترک زبان پر عبور رکھنے والے ایک شاعر کے گھر میں پیدا ہوئے، اس لیے ان کی شخصیت میں شاعری و ادب بچپن سے ہی رچا بسا تھا۔

یونس امرے کو ترکوں کے صوفی شاعر اور اہم ادبی اوائلی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے اور ترک کی نئی نسل بھی ان کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔

انہی کی زندگی اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے محمد بوزداغ نے ان کی زندگی پر ‘یونس امرے’ نامی ڈراما بنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم کا اپنی سربراہی میں 'نیشنل یوتھ کونسل' قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے اپنی سربراہی میں ‘نیشنل یوتھ کونسل’ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘اے پی پی’ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے ملک بھر کے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں، […]
imran-khan-wSD