اداکارہ مریم نفیس بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 53 Second

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران جہاں عام افراد تیزی سے اس کا شکار بن رہےہیں، وہیں سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات میں بھی کورونا کی تشخیص ہو رہی ہے۔

اداکار و ماڈل مریم نفیس میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں قرنطینہ میں لی گئی سیلفی شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

مریم نفیس نے بتایا کہ انہوں نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا جو بدقسمتی سے مثبت آیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

اداکارہ نے مداحوں کو کورونا سے بچنے کی ہدایات کرتے ہوئے انہیں فیس ماسک پہننے، سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور دیگر احٹیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی۔

ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا اور انہوں نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

مریم نفیس سے قبل بھی دوسری لہر کے دوران متعدد شوبز شخصیات کورونا کا شکار بن چکی ہیں، جن میں اداکار عثمان مختار، امیر گیلانی، ماڈل و اداکارہ علیزے گبول بھی شامل ہیں۔

مذکورہ تینوں شوبز شخصیات اب کورونا سے صحت یاب بھی ہوچکی ہیں۔

اسی طرح گلوکار جواد احمد، اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار اور ماڈل و اداکارہ فروا کاظمی میں بھی دوسری لہر کے دوران کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

اسکالر و ٹی میزبان عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ میں بھی حال ہی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور طبیعت بگڑ جانے پر عامر لیاقت کو ہسپتال بھی منتقل کردیا گیا تھا، تاہم اب ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے جب کہ ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کورونا سے صحت یاب ہوچکی ہیں۔

کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی متعدد شوبز شخصیات کورونا کا شکار ہوئی تھیں، جن میں سے تمام شخصیات ڈیڑھ سے دو ماہ کے دوران صحت یاب ہوگئی تھیں۔

پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی درجنوں شوبز شخصیات کورونا کا شکار ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر صحت یاب ہوگئیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم نے پی ڈی ایم جلسوں کیلئے مزید اجازت نامے مسترد کردیے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے تناظر میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو اپنے شیڈول جلسے ملتوی کرنے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو ملتان اور دیگر شہروں میں جلسے منعقد کرنے کی […]
imran_khan_wSD