اس سال کوک اسٹوڈیو کا 13 واں نہیں بلکہ اسپیشل سیزن ریلیز ہوگا، روحیل حیات

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 47 Second

جلد ہی ریلیز ہونے والے میوزک سیزن کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر روحیل حیات نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال ریلیز ہونے والا سیزن 13 واں نہیں ہوگا بلکہ اس بار خصوصی سیزن جاری کیا جائے گا۔

سوہنی دھرتی آئیکون سے بات کرتے ہوئے روحیل حیات نے بتایا کہ آئندہ ماہ دسمبر کے آغاز میں ریلیز ہونے والے کوک اسٹوڈیو کو تیرہویں سیزن کا نام نہیں دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار ریلیز ہونے والے سیزن کو کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کا نام دیا گیا ہے اور اس بار مجموعی طور پر 12 گانے جاری کیے جائیں گے۔

روحیل حیات نے بتایا کہ اس سال کوک اسٹوڈیو 2020 میں 12 گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جس میں سے 4 گلوکار سینیئر ہوں گے جب کہ 4 نئے دور کے مقبول اور 4 نئے گلوکار ہوں گے۔

انہوں نے بعض گلوکاروں کے نام بتاتے ہوئے بتایا کہ اس بار راحت فتح علی خان، میشا شفیع، فریحہ پرویز، صنم ماروی، عمیر جسوال، علی نور، بوہمیا، مہدی ملوف، علی پرویز، وجیہہ نقوی، سحر گل خان اور اعزاز سہیل جیسے گلوکار کوک اسٹوڈیو کا حصہ ہوں گے۔

روحیل حیات نے بتایا کہ اس سال کوک اسٹوڈیو میں شامل تمام ہی گانے اوریجنل ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اس بار شائقین کو گانے اور موسیقی پسند آئے گی۔

میوزک پروڈیوسر نے بتایا کہ عام شائقین کے لیے کسی بھی گانے کو پسند یا پسند کرنا آسان ہوتاہے، وہ بس گانا سنتے ہی رائے دے دیتے ہیں کہ گانا اچھا ہے یا خراب ہے، وہ یہ نہیں دیکھتے کہ مذکورہ گانا کتنی محنت سے تیار ہوا۔

روحیل حیات نے انکشاف کیاکہ اس بار شائقین راحت فتح علی خان کے گانے کو سنتے وقت محسوس کریں گے کہ وہ مشرق وسطیٰ کی موسیقی سن رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملتان جلسہ: پی ڈی ایم کارکنان رکاوٹیں ہٹا کر قاسم باغ میں داخل

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی کے ساتھ ہی سیاسی ماحول بھی گرم ہے اور ملتان جلسے پر حکومت اور اپوزیشن کے آمنے سامنے آنے کے باوجود بالآخر اب پی ڈی ایم کارکنان رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ گاہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے ہیں۔ […]
PDM_wSD