فوربز کی ایشیا ‘ڈیجیٹل اسٹارز‘ کی فہرست میں تین پاکستانی بھی شامل

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 47 Second

معروف اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی ایشیا کے‘100ڈیجیٹل اسٹارز‘ کی پہلی فہرست میں اداکارہ ماہرہ خان و ایمن خان سمیت گلوکار عاطف اسلم جگہ بنانےمیں کامیاب ہوگئے۔

’فوربز‘ سالانہ بنیادوں پر جہاں دنیا کے بااثر ترین، مقبول ترین، زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات اور انڈر تھرٹی کی فہرستیں جاری کرتا ہے۔

وہیں ’فوربز‘ نے اس سال سے ایشیائی خطے کے ‘100ڈیجیٹل اسٹارز‘ کی فہرست بھی جاری کرنا شروع کردی۔

‘100ڈیجیٹل اسٹارز‘ کی ’فوربز‘ کی پہلی فہرست میں مجموعی طور پر ایشائی ممالک کی 100 شوبز، فیشن، ٹیکنالوجی، اسپورٹس و لگژری برانڈز کی ایسی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس سے سماج اور لوگوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

فہرست میں ایمن خان کی عمر 21 سال بتائی گئی ہے—فوٹو: فوربز

فہرست میں شامل کی گئی شخصیات کو ان کے فالورز، ان کے کام، ان کی جانب سے انسانی حقوق کی باتیں کرنے سمیت ان کی جانب سے سماج میں بہتری لانے کی کاوشوں اور ان کےاقدامات کے سماج پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے کر انہیں فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فہرست میں بولی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن،مادھور ڈکشٹ، شاہ رخ خان، اکشے کمار، کترینہ کیف، انوشکا شرما، جیکولین فرنانڈس، شاہد کپور، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، شریا گوشل، نیہا ککڑ اور ہریتھیک روشن سمیت دیگر بھارتی شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں سب سے زیادہ چین کی شخصیات شامل ہیں، جب کہ فہرست میں جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور ایران سمیت دیگر ممالک کی شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں شامل کی گئی شخصیات کے حوالے سے ان کے اثر و رسوخ اور کردار پر بھی بات کی گئی ہے۔

فہرست میں نہ صرف شخصیات بلکہ برانڈز، گروپس اور بینڈز کو بھی شامل کیا گیا ہے اور پہلے نمبر پر جنوبی کوریا کے خواتین کےمیوزیکل بینڈ بلیک پنک کو رکھا گیا ہے، اسی فہرست میں جنوبی کورین بینڈ بی ٹی ایس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں ہولی وڈ اداکارہ 40 سالہ ربل ولسن کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ اصل میں آسٹریلوی ہیں، اسی فہرست میں آسٹریلوی نژاد ہولی وڈ ہیرو کرس ہیمس ورتھ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

معروف تاجر سراج قاسم تیلی انتقال کرگئے

ملک کے معروف صنعتکار، چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع نے کراچی ایوان صنعت و تجارت کے سابق صدر سراج قاسم تیلی کے انتقال کی تصدیق کی۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ کام کے سلسلے میں دبئی گئے تھے جہاں وہ نمونیا کا […]
Siraj-Qasim-Teli-wSD