‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:3 Minute, 28 Second

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر ہونے والے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان دوزیتان بالآخر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ انجین التان دوزیتان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کب تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تاہم ان کی جانب سے پاکستان آنے کی خواہش کے اظہار کے بعد افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کہ ترک اداکار پاکستان آرہے ہیں۔

اور اب آخر کار پاکستانی عوام کے طویل انتظار کے بعد ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

— فوٹو: ڈیلی صباح

ان کی آمد کا اعلان ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کیا گیا۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ارطغرل غازی (دیریلیش ارطغرل) کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

سفارت خانے کی ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ان کے استقبال میں ہمارا ساتھ دیں۔
https://twitter.com/PakTurkey/status/1336889821713870848?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1336889821713870848%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1148823

اس کے ساتھ ہی ٹوئٹ میں لاہور ایئرپورٹ پر لی گئی اداکار انجین التان دوزیتان کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔

سوینئ دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

وہ نجی کاروبارہ کمپنی کی دعوت پر لاہور پہنچے ہیں اور شہر کے ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

2 روزہ دورہ لاہور کے دوران انجین التان دوزیتان لاہور کے مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے، وہ آج رائیونڈ اور ڈیفنس کا دورہ بھی کریں گی۔

اب تک موصول اطلاعات کے بعد اداکار انجین التان دوزیتان پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد بھی جائیں گے۔

اداکار انجن التان دوزیتان، پاکستان میں اپنے مختصر قیام کے دوران ملک کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔

ارطغرل غازی کے ہیرو کی پاکستان آمد کے بعد سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ‘Welcome to Pakistan’ کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ٹوئٹ میں لاہور ایئرپورٹ پر لی گئی اداکار انجین التان دوزیتان کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔

سوہنی دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

وہ نجی کاروبارہ کمپنی کی دعوت پر لاہور پہنچے ہیں اور شہر کے ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

2 روزہ دورہ لاہور کے دوران انجین التان دوزیتان لاہور کے مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے، وہ آج رائیونڈ اور ڈیفنس کا دورہ بھی کریں گی۔

اب تک موصول اطلاعات کے بعد اداکار انجین التان دوزیتان پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد بھی جائیں گے۔

اداکار انجن التان دوزیتان، پاکستان میں اپنے مختصر قیام کے دوران ملک کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔

ارطغرل غازی کے ہیرو کی پاکستان آمد کے بعد سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ‘Welcome to Pakistan’ کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس اگست میں انجین التان دوزیتان کی پاکستان آمد کی افواہیں زیر گردش تھیں کہ وہ 3 بیمار بچوں کی خواہش پوری کرنے کے لیے ان سے ملاقات کریں گے۔

تاہم وہ پاکستان نہیں آئے تھے بلکہ ایک خصوصی تقریب کے دوران 3 بیمار بچوں سے آن لائن ملاقات کی تھی۔

بعدازاں وہ ستمبر میں اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے تھے اور ایک ویڈیو میں انجین التان دوزیتان نے کہا تھا کہ ‘میں بلیو ورلڈ سٹی کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر بہت پرجوش ہوں اور جلد پاکستان آؤں گا’۔

تاہم ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے بلیو ورلڈ سٹی کو غیر قانونی قرار دیے جانے کی وجہ سے اپنا معاہدہ منسوخ کردیا تھا جس کی وجہ سے ان کا اس وقت متوقع دورہ پاکستان بھی ملتوی ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ ستمبر میں ارطغرل ڈرامے میں دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام سروسز متاثر

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، اس کی میسینجر ایپ اور فوٹو شیئرنگ ایپ سروسز کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس دوران پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کی اکثریت کے لیے فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام مکمل طور […]
facebook-wSD