راحت فتح علی خان کے ‘ضروری تھا’ کا نیا ریکارڈ

ویب ڈیسک

معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے 2014 میں ریلیز کیے جانے والے گانے ‘ضروری تھا’ نے اگرچہ 6 سال قبل کئی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے۔

0 0
Read Time:1 Minute, 29 Second

معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے 2014 میں ریلیز کیے جانے والے گانے ‘ضروری تھا’ نے اگرچہ 6 سال قبل کئی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے۔

تاہم اب ان کے اسی گانے نے ایک نیا ریکارڈ بناتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

استاد راحت فتح علی خان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے 2014 میں یونیورسل میوزک کے بینر تلے ریلیز کیے گئے گانے ‘ضروری تھا’ نے نیا ریکارڈ بناتے ہوئے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرلیے۔

گلوکار نے 25 اگست کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے گانے نے یوٹیوب پر آفیشل ویوز ایک ارب حاصل کرلیے ہیں۔

راحت فتح علی خان کے یوٹیوب چینل پر موجود مذکورہ گانے کو 90 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

راحت فتح علی خان کے اسی گانے کو یونیورسل میوزک سمیت کئی دیگر یوٹیوب چینلز نے بھی جاری کر رکھا ہے، جب کہ اسی گانے کو 2015 کی بولی وڈ فلم ‘ہماری ادھوری کہانی’ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

‘ہماری ادھوری کہانی’ فلم میں شامل کیے گئے راحت فتح علی خان کے اسی گانے کی ویڈیو کو یوٹیوب پر 35 لاکھ کے قریب بار دیکھا جا چکا ہے۔

راحت فتح علی خان کے اس مقبول گانے کی شاعری ڈراما ساز و شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے اور اسے سلمان احمد نے پروڈیوس کیا تھا۔

‘ضروری تھا’ نے جہاں یوٹیوب پر ایک ارب آفیشل ویوز حاصل کرلیے ہیں، وہیں مذکورہ گانے کی ویڈیو پاکستان میں یوٹیوب پر دیکھی جانے والی سب سے زیادہ ویڈیو بھی بن گئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان میں 2لاکھ 94 ہزار سے زائد کورونا کیسز میں سے 95 فیصد صحت یاب

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد میں کمی آ رہی ہے اور اب تک ملک میں 2 لاکھ 94 ہزار 638 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں سے 2 لاکھ 79 ہزار 561 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 6 ہزار 274 ہے۔
coronavirus-wSD