اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 22 Second

پاکستانی ٹیلیویژن کی اداکاراؤں سارہ خان اور نور ظفر خان کے والد کراچی میں انتقال کرگئے۔

ان کے والد کے انتقال کی خبر، فوٹوگرافر عبدالصمد نے دی جنہوں نے اداکارہ سارہ خان کی شادی پر فوٹوگرافی کی تھی۔

عبدالصمد ضیا نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں بتایا تھا کہ اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ اللہ، سارہ خان اور ان کے گھر والوں کو صبر عطافرمائے آمین۔

عبدالصمد ضیا نے اپنی پوسٹ میں اداکارہ سارہ خان کی شادی پر فلک شبیر اور ان کے والد کے ساتھ لی گئی تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔

بعدازاں آج (26 دسمبر کی) دوپہر کو اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں مداحوں کو والد کی نماز جنازہ کے وقت سے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ نماز جنازہ کراچی کے سخی حسن قبرستان میں نماز ظہر کے بعد ہوگی۔

—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ سارہ خان رواں برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، انہوں نے اور گلوکار فلک شبیر نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور وہ 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

علاوہ ازیں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے ‘ثبات’ میں ان کے منفی کردار کے طور پر ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل سے ان کا ایک اور ڈراما ‘رقصِ بسمل’ شروع ہوا ہے جس میں وہ عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

'فوج کے خلاف بھارت کی پروپیگنڈا مشین جیسی زبان استعمال ہورہی ہے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں جس طرح سیاسی اپوزیشن جماعتوں نے فوج پر حملہ کیا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا اور وہ زبان استعمال کی جارہی ہے جو بھارت کی پروپیگنڈا مشین پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے۔ چکوال میں یونیورسٹی کا […]
pm-imran-khan-wSD