صبا اور بلال کی عبوری ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک

لاہور کی سیشن عدالت نے مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کی عکس بندی کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

0 0
Read Time:1 Minute, 50 Second

لاہور کی سیشن عدالت نے مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کی عکس بندی کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم علی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت دونوں ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتیں کنفرم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلال سعید اور صبا قمر کو عدالت نے 3 ستمبر کو طلب کرلیا

عدالت نے کہا کہ جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہوگا۔

صباء قمر اور بلال سعید نے کمرہ عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

FIR registered against Bilal Saeed and Saba Qamar | The Express Tribune

اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کرنے پر تھانہ اکبری گیٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

صبا قمر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اداکارہ بے قصور ہیں مسجد کے تقدس کو پامال نہیں کیا گیا، جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ مدعی کی جانب سے پولیس کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو فراہم نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: صبا قمر کیخلاف میں مقدمہ اندراج کی درخواست

اس سے قبل عدالت نے دونوں ملزمان کو 3 ستمبر کو عدالت میں روبرو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔

عدالت نے صبا قمر اوربلال سعید کو 50،50 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکاحکم دیتے ہوئے 25 اگست کوتھانہ اکبری گیٹ پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔

Wazir Khan Mosque shoot - News Box

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔

Saba Qamar and Bilal Saeed In Hot Waters For Shooting Music Video In Mosque!

ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا لہٰذا ان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ بلال سعید اور صبا قمر کا گانا ’قبول‘ 12 اگست کو ریلیز ہوا، جس میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فلمائے گئے مناظر شامل نہیں کیے گئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

راحت فتح کراچی کی تباہ کاریوں پر غمزدہ

عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ میں کراچی میں شدید بارش کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں پر بہت اداس اور غمزدہ ہوں، ہمیں قدرتی آفات پر صبر سے کام لینا چاہیے۔
rath-fateh-ali-khan-wSD