2 ہفتے کی بندش کے بعد ‘دی بیٹ مین’ کی شوٹنگ دوبارہ شروع

ویب ڈیسک

ہولی وڈ کی سائنس فکشن فلم ‘دی بیٹ مین’ کے مرکزی اداکار روبرٹ پیٹسن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ 2 ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔

0 0
Read Time:2 Minute, 19 Second

ہولی وڈ کی سائنس فکشن فلم ‘دی بیٹ مین’ کے مرکزی اداکار روبرٹ پیٹسن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ 2 ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔

خیال رہے کہ فلم اسٹوڈیو وارنر بروس نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے فرد کا نام نہیں بتایا تھا تاہم ورائٹی، ہولی وڈ رپورٹر اور وینیٹی فیئر نے تمام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ فلم اسٹار روبرٹ پیٹسن ہیں۔

یہ واضح نہیں تھا کہ اداکار میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی علامات کس حد تک ظاہر ہوئیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلم اسٹوڈیو وارنر بروس نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد روکی گئی شوٹنگ 2 ہفتے بعد دوبارہ شروع ہوگئی۔

وارنر بروس کے نمائندے نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی قرنطینہ احتیاطی تدابیر کے بعد برطانیہ میں دی بیٹ میں کی فلمبندی بحال ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ مارچ کے وسط میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے نتیجے میں شوٹنگ روکنے کے بعد لندن کے شمالی علاقے میں شروع ہونے والی دی بیٹ مین کی شوٹنگ کو صرف 3 دن کے بعد روک دیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں درجنوں فلموں اور ٹی وی شوز کی شوٹنگ تعطل کا شکار ہوچکی ہے۔

ہولی وڈ ٹریڈ آؤٹ لیٹس کے مطابق روبرٹ پیٹس کی فلم میں تقریباً 3 ماہ کی شوٹنگ کا عمل باقی ہے۔

گزشتہ دنوں فلم ‘دی بیٹ مین’ کا پہلا آفیشل ٹیزر ٹریلر جاری ہوا تھا، جس میں روبرٹ پیٹسن کو مختلف کاسٹیوم والے ‘بیٹ مین’ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ روبرٹ پیٹسن سپر ہیرو جاسوس فلم میں ‘بیٹ مین’ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، اس سے قبل ‘بیٹ مین’ سیریز فلموں میں مرکزی کردار کرسٹین بیل، بین ایفلک اور مائیکل کیوٹن ادا کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

‘بیٹ مین’ کے سائنس فکشن کامک کردار کو 1939 میں تخلیق کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے صرف کتابوں میں شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد اس پر ٹی وی سیریز بنائی گئی تھی۔

‘دی بیٹ مین’ میں روبرٹ پیٹسن کو جاسوسی کرکے اپنے حریفوں کو سبق سکھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ فلم کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا تاہم ٹریلر میں تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

‘دی بیٹ مین’ کے پروڈکشن ہاؤس وارنر برادر کے ڈی سی کامک نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ کورونا کے باعث اب فلم کو اکتوبر 2021 میں ریلیز کیا جائے گا۔

اس سے قبل ‘دی بیٹ مین’ کو جون 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پلے اسٹیشن 5 کا انتظار ختم، 12 نومبر کو دستیاب ہوگا

اگر آپ سونی کے نئے پلے اسٹیشن 5 کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے اس کی دستیابی کی تاریخ اور قیمت کا اعلان آخرکار کردیا ہے۔
play-station-5-wSD