ملائیکا اروڑا کورونا وائرس سے صحتیاب

ویب ڈیسک

46 سالہ بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

0 0
Read Time:2 Minute, 8 Second

46 سالہ بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

خیال رہے کہ 6 ستمبر کو اداکار ارجن کپور میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ملائیکا اروڑا نے بھی وبا کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ پہلے ارجن کپور کورونا کا شکار ہوئے تھے یا ملائیکا اروڑا، تاہم پہلے ارجن کپور نے 6 ستمبر کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے خود میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔

پنک ولا کی رپورٹ مطابق ملائیکا اروڑا نے قرنطینہ کے بعد اپنے کمرے سے باہر آنے کی تصویر شیئر کی تھی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا لباس پہنا اور ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ملائیکا اروڑا نے میں اپنے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملائیکا اروڑا نے لکھا کہ کئی دنوں کے بعد آخر کار میں اپنے کمرے سے باہر آگئی ہوں جو اہنے آپ میں ایک آؤٹنگ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کچھ درد اور علامتوں کے ساتھ میں اس وائرس سے صحتیاب ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے مزید لکھا کہ طبی رہنمائی کے لیے ڈاکٹرز، اس عمل کو آسان بنانے کے لیے بی ایم سی، بے پناہ تعاون کے لیے اپنے اہل خانہ اور پیغامات کے ذریعے نیک خواہشات اور مجھے مضبوط بنانے کے لیے اپنے تمام دوستوں اور مداحوں کی بہت شکر گزار ہوں۔

ملائیکا اروڑا نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں سب نے میرے لیے جو کیا اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ آپ سب بھی محفوظ رکھیں اور اپنا خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ملائیکا اروڑا کی بہن ارپیتا اروڑا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اداکارہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ کورونا کی تشخیص کے بعد ملائیکا اروڑا گھر میں ہی ہیں یا انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے؟

ملائیکا اروڑا سے قبل ارجن کپور نے تصدیق کی تھی کہ ان میں کورونا کی زیادہ علامات نہیں ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا ایک ایسے وقت میں کورونا میں مبتلا ہوئے جب کہ بھارت کورونا کے کیسز کے حوالے سے امریکا کے بعد دوسرا بڑا ملک بن گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ریاست صرف اشرافیہ کیلئے ہی نہیں عام آدمی کیلئے بھی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے لاپتا ہونے والے افسر ساجد گوندل کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست میں سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست صرف اشرافیہ کیلئے ہی نہیں عام آدمی کیلئے بھی ہونی چاہیے۔
lslambad-high-court-wSD