انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والے اس دھچکے کے لیے تیار ہوجائیں

ویب ڈیسک

دنیا کی مقبول ترین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤز ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کو رواں سال نومبر میں سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بنگلہ دیش: گستاخانہ خاکوں، فرانسیسی صدر کے خلاف ریلی، مسلم دنیا میں بھی شدید ردعمل

ویب ڈیسک

ڈھاکا: فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون کی جانب سے دفاع کرنے کے بعد مسلم ملک بنگلہ دیش میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے فرانس مخالف ریلی نکالی۔

بھارت: ’نفرت انگیز مواد’ کے الزام پر دباؤ کے باعث فیس بک لابنگ ایگزیکٹو نے عہدہ چھوڑ دیا

ویب ڈیسک

بھارت میں فیس بک اور اس کے لابنگ ایگزیکٹو اَنکھی داس نے ‘نفرت انگیز مواد’ کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے قواعد سے متعلق ایک اخبار کی رپورٹ میں الزامات اور ان پر اس سلسلے میں ہونے والے دباؤ کے بعد عہدہ چھوڑ دیا۔

دشمن نے مذموم مقاصد پروان چڑھانے کیلئے مدرسے کے بچوں کو خون میں نہلایا،آرمی چیف

ویب ڈیسک

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچائیں۔

پارلیمنٹ حملہ کیس: انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعظم کو بری کردیا

ویب ڈیسک

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پارلیمنٹ حملہ کیس سے وزیراعظم عمران خان کو بری کردیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنماؤں کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا گیا۔

وزیر خارجہ کی اسلاموفوبیا پر ترک صدر کے ’ٹھوس مؤقف‘ کی تعریف

ویب ڈیسک

خیال رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانسیسی صدر کی جانب سے اس روش کو ترک نہ کرنے کے بیان پر ترک صدر نے انہیں دماغی معائنہ کروانے کی تجویز دی تھی۔

علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ اجلاس میں ے ترکی کی جانب سے پاکستان کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔

اسی دوران ترک وزیر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل، پورے ہفتے احتجاج کا اعلان

ترک وزیر خارجہ نے پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اظہار تعزیت کیا جس میں 8 افراد جاں بحق اور 110 زخمی ہوگئے تھے۔

دونوں وزرائے خارجہ کا خطے میں امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

افغان وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو
علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں ہم منصبوں نے افغان امن عمل ،خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دیرینہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان، خوشحال، پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے اور خطے کا امن و استحکام، افغانستان میں قیام امن کے ساتھ وابستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان شہریوں کی سفری مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے، ان کی سہولت کے لیے پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجرا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’گستاخانہ خاکوں’ کا معاملہ: مسلم ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ

وزیر خارجہ نے، پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے افغان ویلوسی جرگہ کے اراکین کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے بھی افغان ہم منصب کو آگاہ کیا۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس بات کو دہرایا کہ بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس قیام امن کا بہترین موقع موجود ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانا افغان قیادت کی ذمہ داری ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مستقل امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے اور یقین دہانی کروائی کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے افعان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان میں عدم استحکام کی خواہاں قوتیں دوباہ سرگرم ہوگئی ہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے جو قوتیں پاکستان میں عدم استحکام اور انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں وہ ایک دفعہ پھر متحرک ہو چکی ہیں اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے ان کے مذموم مقاصد واضع ہو چکے ہیں۔

ایک بیان جاری کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے جو معلومات تھیں وہ ہم نے صوبائی حکومتوں تک پہنچائیں جس پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں نے حفاظتی اقدامات کیے تھے اور ان خدشات سے عوام الناس کو خبردار بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کشمیر ممکنہ ‘جوہری تنازع کی ابتدا’ ہی نہیں بلکہ انسانیت کی بقا کا بھی مسئلہ ہے، وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چونکہ کوئٹہ میں اپوزیشن کا جلسہ تھا اس لیے جلسے میں رکاوٹ ڈالے بغیر ان کو مطلع کیا گیا، ساتھ ہی مناسب سیکیورٹی کا بھی بندوبست کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں معصوم طلبا کو نشانہ بنایا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑی مشکل کے ساتھ امن و استحکام حاصل کیا تھا اور اسے بچانے کے لیے پوری قوم کو مل کر، متحد ہو کر اس عفریت کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اس مقصد کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

بیان میں شاہ محمود قریشی نے افغان وزیر خارجہ کے ساتھ ہوئے رابطے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ کوئٹہ اور پشاور میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات پر تبادلہ خیال ہوا اور اپنے خدشات کے حوالے س انہیں آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت، امریکا کا ‘سیٹلائٹ ڈیٹا’ شیئرنگ کے عسکری معاہدے پر دستخط

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے افغان وزیر خارجہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور استحکام ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں ہم اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔