صوبہ سندھ میں چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

ویب ڈیسک

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان کی صورت کو برقرار رکھنے کے لیے چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

0 0
Read Time:1 Minute, 26 Second

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان کی صورت کو برقرار رکھنے کے لیے چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس 8 اکتوبر کو چہلم امام حسین کے سلسلے میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے اور مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔

سوہنی دھرتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری کے علاوہ اسلحہ، آتشیں اسلحہ، لاٹھیاں، کلہاڑی اور دھمکا خیز مواد ساتھ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ سیاسی، مذہبی نعرے لگانے اور اس قسم کے پوسٹرز کی نمائش، فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے والی آڈیو یا ویڈیو کا رکھنا یا انہیں چلانا ممنوع ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں چہلم کے جلوس، مجالس اور تعزیے کے علاوہ 5 افراد یا اس سے زائد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

قبل ازیں 9 اور 10 محرم کے پیش نظر حکومت سندھ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان کی صورت کو برقرار رکھنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔

یوم عاشور کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر پولیس کے 6 ہزار 368 افسران و اہلکار اور ریپڈ ریسپونس فورس کی 3 کمپنیز موجود تھیں۔

علاوہ ازیں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 90 اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے تھے۔

انتظامیہ کے مطابق 10 محرم الحرام کو شہر میں مجموعی طور پر 513 مجالس اور 281 جلوس برآمد ہوئے تھے جس کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے 12 ہزار 455 پولیس کے افسران و اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹرمپ-جو بائیڈن کا پہلا مباحثہ، ایک دوسرے پر ذاتی حملے

ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کے درمیان ٹرمپ قیادت میں کورونا وائرس، معیشت اور سالمیت کے حوالے سے پالیسیز پر زبردست مقابلہ دیکھا گیا جس میں ذاتی توہین، ایک دوسرے کو مختلف ناموں سے پکارنا اور ٹرمپ کی بار بار دخل اندازی دیکھی گئی۔ […]
donald-wSD