ہم نے بھارت کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی تمام ممکنہ کوششیں کی ہیں، وزیراعظم

admin

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وہ پاکستان کی دولت کو لوٹنے والوں کواین آراودینے کے بجائے اقتدارکوچھوڑنے کو ترجیح دیں گے۔

0 0
Read Time:1 Minute, 27 Second

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وہ پاکستان کی دولت کو لوٹنے والوں کواین آراودینے کے بجائے اقتدارکوچھوڑنے کو ترجیح دیں گے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف بھارت کی ایماء پر پاک فوج کو کمزور کرنے کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاک فوج منتخب جمہوری حکومت کے پیچھے کھڑی ہے اور اس ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش سے بھی پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔
ایک سوال پرعمران خان نے کہاکہ حکومت کوچلاناان کی ذمہ داری ہے اور وہ جب ضرورت محسوس کریں گے فوج سے مشاورت کریں گے،دنیابھرمیں سیکیورٹی کے مسئلہ سے فوج کے ذریعے نمٹا جاتاہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فوج ہی ہے جس نے ہمارا تحفظ کیا ہے ورنہ پاکستان بھارت کے مذموم عزائم کے مطابق تین حصوں میں بٹ چکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کیساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی ہرممکن کوشش کی تاہم بدقسمتی سے بھارت میں بی جے پی کی حکومت کے نظریات پاکستان کیخلاف ہیں جس پر ہمیں گہری تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اپنی غیرقانونی طریقے سے حاصل کی گئی دولت کے تحفظ کیلئے دباؤڈالنے کیلئے ہمارے اداروں بالخصوص فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ نے گلگت بلتستان سے متعلق سلامتی کے امور پر غور کیلئے حزب اختلاف سے ملاقات کی۔
ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہاں کے عوام کی محرومیوں کو دور کیا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ اگرحزب اختلاف کی جماعتیں پارلیمنٹ سے مستعفی ہوتی ہیں تو حکومت ان تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

رشوت اور کرپشن،غیرمناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن نے کہا ہے کہ وہ اپنے افسران و جوانوں کی ویلفئیر کے لئے بھرپور اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔