قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کا شدید احتجاج

ویب ڈیسک

قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت نہ دینے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔

0 0
Read Time:50 Second

قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت نہ دینے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے احتجاج شروع کردیا اور مطالبہ کیا کہ ایوان کو رولز کے مطابق چلایاجائے۔

اپوزیشن اراکین نے اسپیکر کی جانب سے نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے نشستوں پرکھڑے ہو کر احتجاج کیا اور آگے بڑھتے ہوئے اسپیکرڈائس کا گھیراؤ کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں ایوان کورولز کےمطابق چلارہاہوں، آپ مجھے رولزکے مطابق چلنے دیں، آج پرائیوٹ ممبر ڈے ہے، قانون سازی ہونے دیں کیونکہ اراکین اسمبلی نے بڑی محنت کے بعد بل تیار کیا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن اراکین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کو چلنے دیں اور اپنی نشستوں پربیٹھ جائیں لیکن اپوزیشن ارکان نے پوائنٹ آف آرڈر کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلسل نو، نو اور گو نیازی گو کے نعرے لگائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سونیا حسین نے بھی اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا

شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بنانا تو معمول کی بات تھی، تاہم اب شوبز شخصیات اپنے یوٹیوب چینل بھی کھولتی جا رہی ہیں۔
SonyaHussainYT-wSD