کشمور واقعہ: پولیس اہلکار کی بیٹی کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 47 Second

حکومت سندھ نے کشمور ریپ واقعے میں ملزمان کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار اور اس میں مدد کرنے والی ان کی بیٹی کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے اور اس کے لیے 10 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کردیا۔

ساتھ ہی صوبائی حکومت نے صوبائی سطح پر پولیس اہلکار کو اعلیٰ ایوارڈ سے نوازنے جبکہ وفاقی حکومت سے پولیس اہلکار کے لیے قائد اعظم ایوارڈ اور ان کی بیٹی کے لیے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کی سفارش کرنے کا بھی اعلان کیا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ محمد بخش بھلڑو کی بچی کی سمجھداری اور بہادری کے بغیر اس وحشیانہ کارروائی کا پردہ چاک نہیں کیا جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہ متاثرہ خاتون جب پولیس اہلکار محمد بخش بلڑو کے پاس پہنچی تو انہوں نے انسانی ہمدری کے تحت خاتون کو اپنے گھر منتقل کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہادر پولیس افسر اور ان کی بہادر بیٹی نے سمجھداری کے ساتھ اس گروہ کو پکڑنے کے لیے منصوبہ بنایا اور پولیس افسر کی بیٹی نے گروہ سے بات اور ان کی ٹھکانے سے باہر نکلوا کر پارک بلوایا۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق جیسے ہی وہ گروہ پارک پہنچا کشمور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رفیق ملک نامی مجرم کو حراست میں لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد بخش بلڑو اور ان کی بیٹیی بہادری کا مظاہرہ نہ کرتے تو اس جانور کو پکڑنا ممکن نہ ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے محمد بخش بلڑو کو پولیس کا اعلیٰ ترین اعزاز قائد اعظم میڈل دلوانے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھے گی اور سندھ حکومت صوبائی قوانین کے تحت جو ایوارڈ دے سکتی ہے وہ دے گی۔

ترجمان حکومت سندھ نے اعلان کیا کہ محمد بخش بلڑو کی بیٹی نے بطور شہری جس جرات کا مظاہرہ کیا اس پر ہم ان کے مشکور ہیں جس کی اعتراف میں اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ کے لیے رجوع کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں محمد بخش بلڑو صاحب کی بیٹی کے تعلیمی اخراجات حکومت سندھ اٹھائے گی اور ساتھ ہی ان کی بیٹی کے لیے 10 لاکھ روپے نقد کا اعلان کیا جارہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوگل فوٹوز کی مفت اسٹوریج جلد ختم کرنے کا اعلان

گوگل فوٹوز کو استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی بڑی سہولت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یکم جون 2021 سے گوگل فوٹوز کی جانب سے فوٹوز کے لیے مفت اکاؤنٹس کی اسٹوریج پالیسی کو تبدیل کیا جارہا ہے جو کہ صارفین کو […]
google-image-wSD