پارا چنار: شادی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت گرنے سے بچوں، خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 17 Second

صوبہ خیبر پختونخوا کی کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار میں شادی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پاراچنار کے علاقے پیواڑ میں پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب گھر کی چھت گری تب شادی کی تقریب جاری تھی، حادثے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سردی کی وجہ سے شادی کی تقریب گھر کے اندر منعقد کی گئی تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی کی تقریب میں کم از کم 100 افراد شریک تھے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 نے ملبے تلے سے 50 سے زائد افراد کو نکال لیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

علاقہ مکین نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردی اور اس دوران ریسکیو کی ٹیمیں پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ 3 جون کو خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں مدرسے کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اعظم خان نے بتایا تھا کہ زخمی بچوں کو ضلع ہنگو کے علاقے تھل کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے سیکریٹری کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں اسمارٹ لاک […]
SMART-LOCKDOWN-wSD