وزیراعظم کا اپنی سربراہی میں ‘نیشنل یوتھ کونسل’ قائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:59 Second

وزیراعظم عمران خان نے اپنی سربراہی میں ‘نیشنل یوتھ کونسل’ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘اے پی پی’ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے ملک بھر کے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے کی ہے اور اب انہوں نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ کونسل کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے جبکہ کونسل میں شمولیت کے لیے ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان، وزیر اعظم کے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ان کی ضرورت ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان بننے اور عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، یوتھ کونسل کے لیے سلیکشن کا عمل انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کامیاب جوان کی ویب سائٹ سے اپلائی کریں جن میں سے 50 بہترین اور قابل نوجوانوں کو کونسل کی رکنیت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کورونا کیسز میں اضافہ: پی ڈی ایم اراکین لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے وہ اراکین جو پہلے سخت لاک ڈاؤن کے حامی تھے اور مجھ پر تنقید کرتے تھے وہ اب غیر ذمہ دارانہ سیاست سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی […]
imran-khan-wSD