’’ارطغرل غازی‘‘ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانیوالی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی قبضہ مافیا نکلی

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:2 Minute, 31 Second

ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنیوالے ترک اداکار انجین التان دوزیتان کو برانڈ سفیر بنانے والی ہاؤسنگ سوسائٹی قبضہ مافیا نکلی، محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے نے بلیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور: تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے گزشتہ روز بلیو ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق انکشاف کیا کہ بلیو ہاؤسنگ سوسائٹی نے ارطغرل غازی کا نام استعمال کرکے عوام کو لوٹنے کی کوشش کی۔

انٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ سوسائٹی غیر رجسٹرڈ اور غیر منظور شدہ ہے جس نے 1172 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، یہ 1137 کنال وفاقی جبکہ 35 کنال 10 مرلہ صوبائی حکومت کی زمین کو غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے اپنی حدود میں شامل کرچکی ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق بلیو ورلڈ سوسائٹی غیر قانونی طور پر پلاٹنگ کرکے سرکاری زمین بھی بیچ رہی ہے، سوسائٹی منظوری سے پہلے ہی غیر قانونی طور پر مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کرکے سادہ لوح عوام کو چونا لگا رہی ہے، سوسائٹی کے مالکان نے ضلعی انتظامیہ، متعلقہ پٹواری اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کنول بتول نقوی نے اس میگا کرپشن کیس پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا اور بلیو ورلڈ سٹی کے مالک سعد نذیر، چوہدری ندیم اعجاز، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جمشید آفتاب، ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر مئیو سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ترکی ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ کے مرکزی کردار ’’انگین آلتان دوزیاتان‘‘ کو ہاؤسنگ سوسائٹی نے اپنا برینڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہوا تھا لیکن بعد ازاں مرکزی کردار انجین التان دوزیتان نے پاکستانی برانڈ سے بطور ایمبیسڈر معاہدہ منسوخ کردیا۔

معاہدہ کے بعد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری مختلف پوسٹس میں بتایا تھا کہ انجین التان دوزیتان جلد اسلام آباد میں بلیو ورلڈ میں مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

معاہدہ کے بعد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری مختلف پوسٹس میں بتایا تھا کہ انجین التان دوزیتان جلد اسلام آباد میں بلیو ورلڈ میں مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

https://www.instagram.com/p/CEbjMZMjczo/?utm_source=ig_embed
بعدازاں انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں انجین التان دوزیتان نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ جلد پاکستان آؤں گا۔
https://www.instagram.com/p/CEpUlDajwY2/?utm_source=ig_embed

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگین آلتان کو معاہدہ کے بعد کچھ پاکستانیوں نے اس ہاؤسنگ سوسائٹی کی اصلیت بتائی تو انہوں نے یہ معاہدہ منسوخ کردیا اور کہا کہ معاہدے کے وقت انہیں بلیو ورلڈ سٹی کے بارے میں کوئی زیادہ معلومات حاصل نہیں تھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں وبا کی دوسری لہر میں بھی سنجیدگی، توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ملکی سطح […]
imran-khan-wSD