پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 35 Second

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار لاہور میں انتقال کرگئے۔

سوہنی دھرتی نیوز کے مطابق چوہدری مختار کئی روز سے علیل تھے اور آج حرکت قلب بند ہونے کےباعث انتقال کرگئے۔

ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر لاہور میں ڈیفنس ٹی پلاک کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چوہدری احمد مختار سابقہ ادوار میں دفاع، پانی و بجلی کے وزیر بھی رہے جبکہ وہ پیپزپارٹی کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیتے رہے۔

دوسری جانب سینئر سیاست دان کے انتقال پر پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے تعزیتی پیغامات جاری کیے گئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری احمد مختار ایک ثابت قدم و تجربہ کار رہنما اور پارٹی کا سرمایہ تھے، ان کے انتقال پر بہت غمزہ ہوں، ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے۔

بلاول بھٹو نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی چوہدری احمد مختار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے پارٹی کے لیے چوہدری مختار کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن احمد مختار کے انتقال پر غمزدہ ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چوہدری احمد مختار باہمت ،بہادر اور وفادار ساتھی تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری انتقال کر گئے

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین اور پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ سوہنی دھرتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے 1962 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور 1997 سے 1999 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ […]
fasih-bokhari-wSD