ملک میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 8.5 فیصد، 5ہزار 82 مقام پر اسمارٹ لاک ڈاؤنز

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:2 Minute, 30 Second

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز مثبت آنے کی شرح 8.53 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ اسی وبا کے باعث ملک میں 5 ہزار 82 اسمارٹ لاک ڈاؤنز نافذ ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 5 ہزار 82 جگہ پر اسمارٹ لاک ڈاؤنز ہیں۔

فورم کو بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک ہزار 459 اسمارٹ لاک ڈاؤنز ہیں، سندھ میں 206، خیبرپختونخوا میں 182، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار 205 اسمارٹ لاک ڈاؤنز ہیں۔

وہی یہ بھی بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ ماہ کی 6 تاریخ تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

این سی او سی کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کورونا کیسز کی مثبت شرح سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 نومبر کو ملک بھر میں 33 ہزار 302 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 839 مثبت آئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 8.53 فیصد ہے۔

اس موقع پر ماہرین صحت نے اجلاس کو بیماری کے پیٹرن، مختلف علاقوں میں اس کے پھیلاؤ اور اس وبا کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات سے متعلق بتایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دونوں این سی او سی کو آگاہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتی مثبت شرح اور یومیہ کیسز کی وجہ سے 5 بڑے شہروں کا ملک بھر میں عالمی وبا کے پھیلاؤ میں 70 فیصد حصہ ہے۔

اجلاس میں یہ نشاندہی کی گئی تھی کہ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی ان شہروں میں شامل ہیں، جو مجموعی وبا کے پھیلاؤ میں سب سے زیادہ حصہ ڈال رہے ہیں۔

این سی او سی کو بتایا گیا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، پشاور اور راولپنڈی مثبت شرح کے تناسب کے بڑھنے کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر شہروں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد پھر سے بڑھ رہی ہے جبکہ حکام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد پر زور دیا جارہا ہے۔

ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 ہے جس میں سے 3 لاکھ 41 ہزار 423 صحتیاب ہوچکے ہیں جو تقریباً 86 فیصد ہے جبکہ 8 ہزار 25 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 839 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 40 افراد وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے تاہم خوش آئند بات یہ رہی کہ ایک ہزار 613 مریض صحتیاب بھی ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار 576 تک جاپہنچی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جلسہ چاہے اسٹیڈیم میں ہو یا کسی سڑک پر لیکن ہوگا ضرور، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملتان میں جلسہ چاہے اسٹیڈیم میں ہو، اس کے باہر یا کسی سڑک پر لیکن جلسہ ہوکر رہے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ یہ حکومت اپنی آخری سانسوں پر ہے، انہیں اپنا گھر جانا نظر […]
jalsa-maryam-nawaz-wSD