پاکستانیوں کو کینیڈا کی اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کرنے کا خیر مقدم

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:56 Second

اسلام آباد: کینیڈا کے لیے پاکستان کے ہائی کمشنر بشیر تارڑ نے کینیڈین کی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا۔

سوہنی دھرتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد پاکستانی طلبہ کی ویزا درخواستوں پر تیزی سے کارروائی کرانا ہے جو بائیومیٹرک اور اہلیت کے دیگر معیارات پر پورا اترنے کے بعد بہت کم وقت میں منظور ہوجاتی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو ویزوں کا اجرا صرف اور صرف کینیڈین حکومت کا استحقاق ہے۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ہائی کمیشن نے کینیڈین حکام اور وزیر امیگریشن سے درخواست کی ہے کہ وہ ویزا مسترد ہونے کے معاملے کو دیکھیں۔

ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کینیڈین حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ ویزا درخواستیں ادھوری معلومات کے باعث مسترد ہوئیں۔

ہائی کمشنر نے پاکستانی طلبہ کو مشورہ دیا کہ ویزا درخواستوں کو تمام درکار معلومات کے ساتھ احتیاط اور درست طریقے سے پُر کریں تا کہ ویزا درخواستیں درست معلومات اور دستاویز مانگنے پر تاخیر کا شکار یا مسترد نہ ہوں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاک بھارت دو طرفہ سیریز کی بحالی کا مینڈیٹ نہیں، آئی سی سی چیئرمین

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے نومنتخب چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کو تسلسل کے ساتھ ایک دوسرے سے کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس ضمن میں کوئی کردار ادا کرنا ان کا مینڈیٹ نہیں۔ گزشتہ ہفتے آئی سی سی […]
Greg-Barclay-wSD