بھارتی اداکار سنی دیول بھی کورونا کا شکار

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 35 Second

بولی وڈ اداکار سنی دیول بھی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سنی دیول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق بتایا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ‘ میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا اور اس کا نتیجہ مثبت آیا ہے’۔

سنی دیول نے کہا کہ میں آئسولیشن میں ہوں اور اچھا محسوس کررہا ہوں۔

اس کے ساتھ ہی سنی دیول نے کہا کہ وہ لوگ جو حال ہی میں ان سے رابطے میں تھے، وہ خود کو آئسولیٹ کرلیں اور اپنا ٹیسٹ کروالیں۔

خیال رہے کہ سنی دیول اپنے والد دھرمیندر، بھائی بوبی دیول اور بیٹے کرن دیول کے ساتھ فلم ‘اپنے’ کے سیکوئیل میں دکھائی دیں گے۔

بھارت اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، 2 دسمبر تک بھارت میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 94 لاکھ 99 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرچکی تھیں۔

متعدد بولی وڈ شخصیات کورونا میں مبتلا ہوچکی تھیں تاہم تمام ہی شخصیات ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران صحت یاب ہو گئیں۔

عالمی وبا سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے، جینیلیا ڈی سوزا اور کرن کمار، آفتاب شیوداسانی سمیت دیگر شامل ہیں۔

نومبر میں سلمان خان اور ان کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ نے ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور سپراسٹار کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران جہاں پاکستان میں عالمی وبا کے کیسز کی یومیہ تعداد 3 ہزار کے لگ بھگ ریکارڈ ہورہی ہے وہیں اب معروف اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے نامور اداکار بہروز سبزواری میں کورونا وائرس کی تصدیق […]
behroz-sabzwari-wSD