راولپنڈی: بس اسٹینڈ کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 34 Second

راولپنڈی کے علاقے پیرودہائی میں ایک بس اسٹینڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو اور پولیس حکام نے دھماکے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور 7 افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

زخمیوں کی شناخت 45 سالہ محمد افضل خان، 26 سالہ بلال، 18 سالہ قاسم، 77 سالہ عبدالرحمٰن، 28 سالہ علاؤالدین، 19 سالہ ابراہیم اور ظفیر کے نام سے ہوئی۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور حکام کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تاہم پولیس ترجمان سجاد الحسن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر موجود ہیں اور واقعے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، تحقیقات کے بعد ہی دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی رائے دی جا سکے گی۔

ابتدائی طور پر پولیس حکام نے کہا تھا کہ دھماکا ایک رکشے میں ہوا اور یہ تخریب کاری نہیں ہے بلکہ سیلنڈر یا گیس جنریٹر کی وجہ سے ہونے والا دھماکا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسے گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

اس سے قبل رواں برس 12 جون کو راولپنڈی کے علاقے صدر کینٹ کے تجارتی علاقہ کوئلہ سینٹر میں بم دھماکے میں کم ازکم ایک شہری جاں بحق اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

راولپنڈی کے علاقے چٹیاں ہٹیاں میں جنوری 2015 میں امام بارگاہ عون محمد رضوی کے قریب بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شوٹنگ کے دوران ورن دھون و نیتو کپور سمیت تین افراد کورونا کا شکار

کورونا سے متاثر دنیا کے تین بڑے ممالک میں شمار ہونے والے بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ورون دھون اور نیتو کپور سمیت کم از کم ٹیم کے تین ارکان کورونا کا شکار ہوگئے جب کہ انیل کپور اور کیارہ اڈوانی میں بھی کورونا کی تشخیص کی […]
bollywood-movies-wSD