راولپنڈی میں پی ڈی ایم ریلی کے بعد 150افراد کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:2 Minute, 29 Second

اولپنڈی: اپوزیشن کارکنوں کے خلاف حکومتی کارروائی کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

سوہنی دھرتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر کامران مارکیٹ میں جامع اسلامیہ مسجد کے سامنے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے 300 سے زائد کارکنان جمع ہوئے اور راولپنڈی پریس کلب کی طرف چل پڑے، وہ نعرے بازی کر رہے تھے اور پارٹی پرچم تھامے ہوئے تھے، مظاہرین نے 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے لاہور کا جلسہ کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

ملتان میں ایک جلسہ عام کے دوران فضل الرحمٰن نے اپوزیشن کارکنوں پر حکومت کے کریک ڈاؤن کے خلاف جمعہ اور اتوار کو تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ریلی پر امن طریقے سے ختم ہو گئی لیکن کوڈ-19 کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جے ڈی آئی کے مقامی کارکنوں سمیت مختلف جماعتوں کے 150 کارکنوں سمیت مقامی پی ڈی ایم قیادت کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، کنٹونمنٹ پولیس نے پی ڈی ایم کے 12 رہنماؤں اور 150 سیاسی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

ایف آئی آر میں نامزد پی ڈی ایم رہنماؤں میں جے یو آئی راولپنڈی کے امیر ڈاکٹر ضیا الرحمٰن، مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر ملک ابرار، مسلم لیگ (ن) کے میٹروپولیٹن کے سربراہ اور راولپنڈی کے سابق میئر سردار نسیم شامل ہیں۔

یہ ایف آئی آر حفظان صحت کے انسپکٹر حامد محمود کی شکایت پر درج کی گئی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ ریلی کے شرکا نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے۔

لیکن پی ڈی ایم رہنماؤں نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مظاہرے کرنا لوگوں کا جمہوری حق ہے۔

سوہنی دھرتی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد نے کہا تاجروں نے بھی ریلیاں نکالیں لیکن انتظامیہ نے سیاسی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاسی کارکنوں کے خلاف پولیس کی کارروائی کو چیلنج کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے صدر بابر جدون نے کہا کہ اپوزیشن کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے 126 دن کا دھرنا دیا لیکن اب جب حزب اختلاف کے اراکین اپنے حقوق کا استعمال کررہے ہیں تو ان سے بدتمیزی کی جارہی ہے۔

ریلی میں مسلم لیگ(ن) سٹی کے صدر سردار نسیم خان نے شرکت کی اور جے یو آئی-ایف کی نمائندگی ڈاکٹر ضیا الرحمن، مولانا عبد المجید ہزاروی اور دیگر نے کی، پیپلز پارٹی کے راجہ مقصود اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

مقررین نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کو مہنگائی، توانائی کے بحران اور بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

معاشرے میں ناجائز طریقے سے پیسہ بنانے والوں کو عزت دی گئی، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں منشیات کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہوئی کہ ہم نے ان لوگوں کو معاشرے میں عزت دی جو ناجائز طریقوں اور منشیات سے پیسہ بناتے تھے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس(اے […]
imran-khan-wSD