کورونا کی دوسری لہر: کراچی میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:2 Minute, 59 Second

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مجموعی طور پر مثبت کیسز آنے کی شرح بڑھ کر 9.71 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ کراچی میں سب سے زیادہ 21.31 فیصد کا تناسب دیکھا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا صبح کے سیشن کا اجلاس ہوا، جہاں چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس کو ملک میں کورونا وائرس کیسز کی مثبت شرح، وفاقی اکائیوں کی جانب سے ایس او پیر کی تعمیل میں اٹھائے گئے اقدامات اور دوسری لہر کے دوران اہم ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں روزانہ 40 ہزار سے زائد ٹیسٹس کیے گئے جبکہ گزشتہ ہفتے 40 فیصد ٹیسٹس کنٹریکٹ ٹریسنگ (رابطے میں آنے والے افراد) پر کیے گئے۔

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ 81 فیصد مثبت کیسز بڑے شہری مراکز سے رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کو آگاہ کیا گیا پاکستان بھر میں 4 ہزار 503 مقام پر اسمارٹ لاک ڈاؤنز ہے جس کے زیر اثر 15 لاکھ 12 ہزار 903 افراد ہیں۔

ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق صوبوں کی صورتحال پر این سی او سی کو بتایا گیا کہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جرمانے کرنے، پابندیاں لگانے سمیت مختلف انتظامی اقدامات کیے گئے۔

صوبوں کی جانب سے بتایا گیا کہ 5 سے 12 دسمبر تک ہفتہ تعمیل ایس او پی کے دوران خاص طور پر مختلف سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔

اجلاس میں ملک کی کورونا وائرس کی مثبت شرح سے متعلق بھی بتایا گیا، جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ تناسب 9.71 فیصد رہا۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 21.31 فیصد ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد ایبٹ آباد 17.86 فیصد کے دوسرے اور پشاور 16.66 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبرپر رہا۔

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ملک بھر میں 2 ہزار 539 کووڈ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

صوبوں اور علاقوں میں مثبت شرح کو دیکھیں تو سندھ میں سب سے زیادہ 15.83 فیصد رہی، جس کے بعد آزاد کشمیر میں 11.93 فیصد، بلوچستان میں 11.61 فیصد، خیبرپختونخوا میں 8.22 فیصد، اسلام آباد میں 8.20 فیصد، پنجاب میں 5.54 فیصد اور گلگت بلتستان میں 2.89 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ

کراچی: 21.31 فیصد

حیدرآباد: 14.00 فیصد

پنجاب

لاہور: 9.74 فیصد

راولپنڈی: 12.09 فیصد

فیصل آباد: 5.28 فیصد

خیبرپختونخوا

پشاور: 16.66 فیصد

سوات: 4.27 فیصد

ایبٹ آباد: 17.86 فیصد

بلوچستان

کوئٹہ: 7.05 فیصد

اسلام آباد:

آئی سی ٹی: 8.20 فیصد

گلگت بلتستان

گلگت: 9.09 فیصد

آزاد کشمیر کے علاقے میرپور اور مظفرآباد کے اعداد و شمار سامنے نہیں آئے۔

این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 322 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جس میں صوبہ پنجاب کے شہروں میں لاہور میں 91، ملتان 45، راولپنڈی 19 اور فیصل آباد میں 3 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اسی طرح این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ میں کراچی میں 82 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ حیدرآباد میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور میں 43 اور ایبٹ آباد میں کوئی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں، مزید یہ اسلام آباد میں کورونا کے 39 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے تجارتی معاہدے کی آخری کوششیں جاری

برسلز: برطانوی اور یورپی یونین کی جانب سے مذاکرات کرنے والوں نے 8 ماہ تک کسی سمجھوتے میں ناکامی کے بعد بریگزٹ تجارتی معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے ممکنہ طور پر آخری 2 روزہ جدوجہد شروع کردی۔ سوہنی دھرتی اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف […]
BRUSSELS-wSD