ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ (ن) کے ڈھائی ہزار کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 22 Second

فیصل آباد: سرگودھا روڈ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنوینشن میں شرکت کرنے والے ڈھائی ہزار افراد کے خلاف کووِڈ 19 کے اسٹینڈرڈ آپرٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا۔

سوہنی دھرتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے خلاف مقدمہ پولیس کانسٹیبل حسنین کی مدعیت میں درج کیا گیا جو اس تقریب کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

اپنی درخواست میں کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی تقریب کا انعقاد جمعہ کے روز کریسنٹ گراؤنڈ میں کیا گیا جس میں 2 سے ڈھائی ہزار افراد نے شرکت کی۔

شکایت گزار کا مزید کہنا تھا کہ شرکا نے کووِڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جو حکومت پنجاب کی ہدایات کی خلاف ورزی تھی۔

کنویشن سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں بشمول سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور دیگر نے خطاب کیا تاہم کسی کو بھی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔

نامعلوم شرکا کے خلاف مقدمہ پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 148 اور 149 اور پنجاب انفیکشیئس ڈیزیز (پریوینشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 2020 کے تحت درج کیا گیا۔

خیال رہے گزشتہ ماہ کے اوائل میں بھی مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری کے بعد تھانے پہنچنے والے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلافایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کی درخواست پر درج کی گئی تھی جس میں مسلم لیگ (ن) کے 21 رہنماؤں کو نامزد جبکہ 40 نامعلوم کارکنان کا ذکر کیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

13ویں عالمی اردو کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی

اتوار (6 دسمبر) کو اپنے اختتام کو پہنچنے والی اس کانفرنس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ، کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے مؤثر انتظامات، خاص طور پر معاشرے کے غریب طبقات کے لیے، کشمیریوں کے حقوق […]
International-Urdu-Conference-wSD