معروف تاجر سراج قاسم تیلی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:55 Second

ملک کے معروف صنعتکار، چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے کراچی ایوان صنعت و تجارت کے سابق صدر سراج قاسم تیلی کے انتقال کی تصدیق کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ کام کے سلسلے میں دبئی گئے تھے جہاں وہ نمونیا کا شکار ہوگئے، جس کے بعد آج وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

ان کی وفات پر کراچی ایوان صنعت و تجارت کے صدر شارق وہرہ نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سراج قاسم تیلی اس ملک کا اثاثہ تھے اور وہ صرف کراچی نہیں پورے پاکستان کی تاجر برادری کے لیڈر تھے۔

انہوں نے کہا کہ سراج قاسم تیلی نے اپنی پوری زندگی تاجر برادری کے لیے وقف کی اور انہوں نے 23 سال کراچی ایوان صنعت و تجارت کو دیے اور اسے پاکستان اور دنیا کا نامور چیمبر بنانے میں مدد کی۔

شارق وہرہ کا کہنا تھا کہ پوری تاجر برادری اس وقت سوگوار ہے، ایسے بہادر لیڈر بہت کم ہوتے ہیں، ہمیں بالکل یقین نہیں آرہا کہ سراج قاسم تیلی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یونیورسٹی کی طالبہ کی پراسرار موت کی تحقیقات شروع

راولپنڈی: نفسیات کی طالبہ ایمن شفیق کے ساتھیوں کی جانب سے ان کی پُراسرار موت پر شکوک و شبہات ظاہر کرنے کے بعد ، صادق آباد پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے ان کے شوہر اور ساس کے بیانات قلمبند کرلیے۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس افسر (سی […]
DEATH-CASE-wSD