ڈیرہ اسمٰعیل خان میں فائرنگ سے صحافی قتل

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:2 Minute, 3 Second

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک صحافی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا جبکہ واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) بھی درج کرلی گئی۔

تھانہ کینٹ میں متوفی کے کزن کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق قیس جاوید اپنے گھر میں داخل ہوا اور وہ صحن میں تھا کہ جب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی اور موقع سے فوری طور پر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے تھانہ کینٹ کے ایک پولیس عہدیدار عظمت اللہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ حملہ آور قیس جاوید کا پیچھا کر رہے تھے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ قتل کے پیچھے محرکات کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب متوفی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ قیس جاوید کا مسیحی برادری سے تعلق رکھتا تھا اور اس کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔

وہیں ان کے ایک دوست اور ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی سعود اللہ مروت نے ننیوز کو بتایا کہ قیس جاوید ایک مقامی اخبار احد کے لیے کام کر رہے تھے جبکہ انہوں نئے ایک نجی نیوز چینل کے لیے بطور کیمرا مین بھی کام کیا تھا۔

علاوہ ازیں سرکاری خبررساں ادارے ایسویس ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے رپورٹ کیا کہ 37سالہ قیس جاوید نے حال ہی میں اپنا ویب چینل شروع کیا تھا۔

اس سے قبل ماہ ستمبر میں بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون صحافی و مقامی اینکر کو قتل کردیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ تربت کے ٹی ٹی سی کالونی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پی ٹی وی کی مقامی اینکر اور مقامی میگزین کی ایڈیٹر شاہینہ شاہین شدید زخمی ہوئیں، جنہیں تربت کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں تھیں۔

واضح رہے کہ صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی (سی پی جے) کے مطابق پاکستان صحافیوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک مقامات میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔

کمیٹی کے مطابق گزشتہ 2 دہائیوں میں پاکستان میں 70 کے قریب صحافیوں کو قتل کردیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اشتہاری قرار

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خاندان کے خلاف دائر منی لانڈرنگ ریفرنس میں ان کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ صوبائی دارالحکومت میں جج جواد الحسن کی عدالت میں شہباز شریف خاندان اور خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس […]
shabaz-sharif-wSD