پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 60 اموات، کیسز میں 2 ہزار 963 کا اضافہ

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:2 Minute, 33 Second

دنیا بھر میں مختلف پابندیوں و معاشی سرگرمیوں کے تعطل کا سبب بننے والے مہلک کورونا وائرس کی دوسری لہر مختلف ممالک میں جاری ہے اور پاکستان بھی اس سے محفوظ نہیں رہا ہے۔

پاکستان نے اگرچہ پہلی لہر سے کافی بہتری سے نکلنے میں کامیاب رہا تھا تاہم اب دوسری لہر ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور صورتحال ایک مرتبہ پھر جون کی بدترین حالت کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہے۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 26ہزار 142 ہے جس میں سے 3 لاکھ 72 ہزار 271 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 547 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38 ہزار 92 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 963 میں وائرس کی تشخیص ہوئی جو 7.78 فیصد کی مثبت شرح ہے، اس کے علاوہ مزید 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 797 افراد ایسے تھے جو شفایاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر فعال کیسز 45ہزار 324 ہوگئے۔

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 684 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک 24 ہزار 804 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 50 ہزار 506 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 540 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 33 ہزار 420 ، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 427 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 761 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3081

پنجاب: 3242

خیبرپختونخوا: 1429

بلوچستان: 170

اسلام آباد: 345

آزاد کشمیر: 182

گلگت بلتستان:98

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حفاظتی تدابیر پر اس طرح عمل نہیں ہو رہا جیسے پہلی لہر میں کیا گیا تھا، اسد عمر

وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر عوام نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر پہلی لہر کی طرح عملدرآمد نہیں ہو رہا اور اگر عوام نے احتیاط سے کام نہ لیا تو شاید ہفتے یا دو ہفتے بعد مزید شعبے بند کرنے پڑیں۔ اسد عمر نے اسلام آباد میں […]
asad-umar-wSD