وزیراعظم نے نجی ایئرلائن ’ایئرسیال‘ کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 52 Second

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی جانب سے شرع کی گئی ایئرلائن ’ایئرسیال‘ کا افتتاح کردیا۔

اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ پہنچے، جہاں انہوں نے ایئرسیال کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، ان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور ایئر سیال کے حکام موجود تھے۔

وزیراعظم اپنے ایک روزہ دورے میں پی ٹی آئی اراکین اور کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی سمبیال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
https://twitter.com/appcsocialmedia/status/1336566807549767681?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1336566807549767681%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1148722

اس کے علاوہ وہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کی تقریب سے بھی بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ لائسنس یافتہ ایئر لائن ایئر سیال سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کے اراکین کی سوچ کا نتیجہ ہے جنہوں نے اپنے پہلے قدم سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

اس سلسلے میں 29 نومبر کو ‘ایئر سیال’ کے تین ایئربس اے 320-200ایس کے طیارے ایریزونا کے شہر فینکس سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے تھے جس کے بعد انہیں سیالکوٹ لے جایا گیا تھا۔

ایئر سیال کے وائس چیئرمین فضل جیلانی نے سوہنی دھرتئ کو بتایا تھا کہ وزیر اعظم کے افتتاح کے فوراً بعد ہی ایئر لائن اپنے ٹکٹوں کی فروخت شروع کرے گی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اگرچہ 180مسافروں کی گنجائش کے حامل ایئربس اے 320-200 ایس 16 سال پرانے ہیں لیکن ان کی حالت کافی اچھی ہے اور انہیں نئی نشستوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد اشرف ملک نے بتایا تھا کہ ایئر سیال اپنے آپریشنز کا آغاز کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ آنے یا جانے والی پروازوں سے کرے گا۔

یاد رہے کہ نجی ملکیت والی ایئر لائن کو 2017 میں ایوی ایشن ڈویژن کے ذریعہ اپنے آپریشن چلانے کی اجازت مل گئی تھی، یہ ایئرلائن غیر ملکی مقامات کے لیے پروازیں شروع کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر جمہوری حربہ استعمال کریں گے، پی ڈی ایم

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے لاہور میں ہرقیمت پر جلسہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے ہم ہر ہتھیار استعمال کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا […]
PDM-wSD