وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 51 Second

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کچھ وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کیا ہے اور شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدن سونپ دیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھانے والے ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چند وفاقی وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی کی منظوری دی ہے جن کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ان کے علاوہ جن وزرا کے قلمدان میں تبدیلیاں کی گئی ہیں ان میں موجودہ وزیر برائے انسداد منشیات اعظم سواتی کو وزیر ریلوے اور موجودہ وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو وزیر انسداد منشیات کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حفیظ شیخ اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کے عہدے پر فائز تھے جنہوں نے آج ہی وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

عبدالحفیظ شیخ منتخب رکن اسمبلی نہیں ہیں اور وزیر اعظم نے آئین کی دفعہ 91 کی شق 9 کے تحت انہیں وزیر کا منصب تفویض کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 3 سال سے بھی کم مدت کے دوران وفاقی کابینہ میں تیسری مرتبہ بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ میں رواں برس اپریل میں تبدیلی کی گئی تھی جس کے تحت خسرو بختیار کو وفاقی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت سے ہٹا کر اقتصادی امور، حماد اظہر کو اقتصادی امور کی جگہ وزارت صنعت جبکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کو وزارت غذائی تحفظ دی گئی تھی۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تشکیل کے بعد سے لے کر گزشتہ برس اپریل تک وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان وزیراعظم عمران خان کے پاس ہی تھا تاہم 19 اپریل کو بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے وزیر امور پارلیمان کی وزارت لے کر انہیں وفاقی وزیر داخلہ مقرر کیا گیا تھا۔

اس ضمن میں آج وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات بھی کی تھی۔

کابینہ میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے لیکن آخری نہیں، انجین التان دوزیتان

ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان اس وقت مختصر دورے پر لاہور میں موجود ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے لیکن آخری نہیں۔ اپنے دورے کے دوسرے روز ترک اداکار نے لاہور میں پریس کانفرنس کی جس […]
turki-drama-wSD