کووڈ 19 کو ہتھیار بنا کر بینک لوٹنے کی ناکام کوشش کرنے والا شخص گرفتار

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 32 Second

کورونا وائرس چھوت کا مرض ہے یعنی ایک سے دوسرے میں منتقل ہوسکتا ہے، مگر کسی نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کو کسی بینک کو لوٹنے کے لیے ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مگر امریکا میں ایسا ہی حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص کو اس الزام کے ساتھ گرفتار کیا گیا کہ اس نے ایک بینک کو لوٹنے کی کوشش کی اور کووڈ 19 کی تشخیص کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

ریاست جارجیا کے علاقے ریورڈیل میں 51 سالہ وکٹر کرولی 28 نومبر کو ایک بینک میں داخل ہوا اور وہاں کے ایک ملازم کو کاغذ دیا جس پر رقم دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مقامی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وکٹر کرولی کے پاس کوی ہتھیار نہیں تھا مگر اس نے بینک میں ہر ایک کو دھمکی دی کہ اگر اس کے مطالبات مانے نہیں گئے تو وہ سب کو کووڈ 19 کا شکار بنادے گا۔

حکام کے مطابق ملزم نے کسی ہتھیار کو دکھایا نہیں بلکہ یہ کہا کہ اس میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوچکی ہے اور اگر بینک نے اس کے مطالبات پر عمل نہیں کیا تو وہاں موجود ہر ایک میں اس بیماری کو منتقل کرنا شروع کردے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ جب بینک کے عملے نے پولیس کو طلب کیا تو وہ شخص پیسے لیے بغیر بینک سے فرار ہوگیا۔

پولیس کی تحقیقات کے بعد وکٹر کرولی کو گزشتہ دنوں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے موقع پر وکٹر نے بتایا کہ اس نے بینک لوٹنے کی کوشش اس لیے کی تھی کیونکہ اسے 2 ہزار ڈالرز کے بل ادا کرنا تھے۔

اب وکٹر کرولی کو جرم کے ارتکاب کی کوشش کے تحت مقدمے کا سامنا ہے اور اسے جارجیا کی سخت ترین پیراملٹری جیل میں رکھا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کچھ وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کیا ہے اور شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدن سونپ دیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھانے والے ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کو وفاقی […]
pm-imran-khan-wSD