مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو کے ترجمان کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 43 Second

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے چیئرمین کے ترجمان کی حیثت سے استعفیٰ دیا ہے پیپلزپارٹی سے نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ترجمان ایمانداری، خلوص اور ملک اور پارٹی کے بہترین مفاد میں مشورے دیے۔

خیال رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے نے ان افواہوں کو سچ کردیا جو گزشتہ روز سے زیر گردش تھیں۔

اس استعفے کے باقاعدہ اعلان سے سے قبل باخبر ذرائع نے سوہنی دھرتی ا کبار کو بتایا تھا کہ کو مصطفیٰ نواز کھوکھر کچھ دنوں سے پارٹی قیادت سے ’ناخوش‘ اور ’بے چین‘ تھے۔

ایک پی پی پی رہنما نے کہا تھا کہ اگرچہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ نہیں دیا تھا اور وہ پارٹی اجلاسوں میں شریک ہورہے تھے ’لیکن انہوں نے انہیں الگ تھلگ اور خاموش پایا‘ تھا.

ذرائع نے بتایا تھا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے واٹس ایپ گروپ (میڈیا مانیٹر) کو بھی چھوڑ دیا تھا جسے 2018 کے عام انتخابات سے قبل بنایا گیا تھا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بدھ کو آخری پارٹی اجلاس میں شرکت کی تھی، یہ اجلاس بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے دیے جانے والے ظہرانے پر جانے سے قبل مشاورت کے لیے بلایا تھا۔

اس اجلاس میں شریک ایک رکن نے بتایا تھا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر اجلاس میں تو شریک تھے لیکن وہ پورے اجلاس کے دوران محدود اور خاموش پائے گئے تھے۔

کچھ کا دعویٰ تھا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر اسمبلیوں سے استعفوں اور پارٹی قیادت کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک چینل رابطوں سے متعلق پیپلزپارٹی کے فیصلے پر غصہ تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن پر حملہ

لاہور: اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے میزبان اور تحقیقاتی صحافی اقرار الحسن پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اقرار الحسن نے بتایا کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے بلاک کے میں پولیس اسٹیشن کے […]
Iqrar-Ul-Hassan-wSD