اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن پر حملہ

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 30 Second

لاہور: اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے میزبان اور تحقیقاتی صحافی اقرار الحسن پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اقرار الحسن نے بتایا کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے بلاک کے میں پولیس اسٹیشن کے سامنے اُن پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

’لاہور میں کے بلاک ڈی ایچ اے پولیس اسٹیشن کے بالکل سامنے نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے‘۔

اقرار الحسن نے اپنی تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جن میں اُن کے چہرے پر تازہ زخم نظر آرہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے اینکر نے اپنے اوپر ہونے والے حملے سے متعلق آگاہ کیا تو ساتھی صحافیوں اور مداحوں نے سلامتی کے حوالے سے دعائیں دیں اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ اقرار الحسن ان دنوں لاہور میں ہیں، وہ پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے لاہور کی سیاسی گہما گہمی اور ماحول ناظرین تک پہنچانے کے لیے پروگرام ریکارڈ کرنے گئے تھے۔

اقرار الحسن کا لاہور جلسے کے حوالے سے پروگرام آج شام 7 بج کر تین منٹ پر اے آر وائی نیوز پر نشر ہونا ہے، جس کا پرومو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بائیس گھنٹوں قبل شیئر کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملک میں کورونا کے مزید ایک ہزار 719 مریض صحتیاب، فعال کیسز 47 ہزار سے زائد

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40ہزار 487 ہے جس میں سے 3 لاکھ 84 ہزار 719 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 832 تک پہنچ […]
corona-cases-in-pakistan-wSD