سیاسی استحکام، مضبوط معیشت کے بغیر اکیلی فوج ملک کا دفاع نہیں کرسکتی، احسن اقبال

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 21 Second

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اکیلی فوج ملک کا دفاع نہیں کرسکتی اگر اس کی پشت پر مضبوط معیشت کے ساتھ عوام اور سیاست کا استحکام اور یکجہتی نہ ہو۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگر کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک کا دفاع ٹینکوں اور توپوں سے نہیں ہوتا، ملک کا دفاع اس وقت ہوتا ہے جب سیاست، معیشت اور دفاع کے پہیے مل کر چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت پاکستان کی معیشت، قومی سلامتی، سیاست کے لیے خطرہ بن چکی ہے کیوں اگر ملک کی معیشت تباہ ہوجائے، سیاست میں انتشار پیدا کردیا جائے تو قومی سلامتی داؤ پر لگ جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اس حکومت کی وجہ سے ملک بدترین انتشار کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے دشمن کو کشمیر پر حملہ کرنے کی جرات ہوئی جبکہ عمران نیازی اور اسکی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہاتھوں میں چوڑیاں ڈال کر بیٹھی ہے اور کوئی خاطر خواہ اقدام اٹھانے سے قاصر ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کی قومی طاقت کو کمزور کردیا، وہ قومی طاقت جس کی وجہ سے بھارت کو کبھی کشمیر پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں ہوئی تھی آج عمران خان جیسے اناڑی کے برسر اقتدار آنے سے اسے یہ جرات ہوئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ سوال پوچھے ہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ ایک ایسی حکومت جو پاکستان کو ترقی دے رہی، سی پیک کو کامیابی سے چلا رہی تھی، جس نے پاکستان کو سرمایہ کاری کا مرکز بنا دیا تھا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکومت معاشی ترقی میں سمندری شعبے کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی میں سمندری شعبے کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ دفتر وزیراعظم کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس میں بتایا گیا کہ عمران […]
imran-khan-wSD