حکومت معاشی ترقی میں سمندری شعبے کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:2 Minute, 8 Second

وزیراعظم عمران خان نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی میں سمندری شعبے کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

دفتر وزیراعظم کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس میں بتایا گیا کہ عمران خان نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ عمران خان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔]

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا پرویز خٹک، عبدالحفیظ شیخ، علی حیدر زیدی، معاون خصوصی معید یوسف اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران وزیراعظم سے پرنسپل اسٹاف آفیسرز کا تعارف بھی کروایا گیا اور وزیراعظم کو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، چیلنجز اور سمندری شعبے کی ترقی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ٹوئٹس کے مطابق وزیراعظم نے ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی، حکومت معاشی ترقی میں سمندری شعبے کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سال 2020 کو بلیو اکنامی کا سال قرار دیا دیا جانا بحری معیشت کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔

دورے کے دوران امیرالبحر نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ اللہ کی مدد سے ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2020 کو ایڈمرل امجد خان نیازی نے ملک کے 22ویں چیف آف نیول اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اندر کی رپورٹ ہے کہ 'یہ' گھبرا گئے ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے مینار پاکستان پر حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اندر کی رپورٹ ہے ’یہ‘ گھبرا گئے ہیں اور انہیں گھبرانا چاہیے۔ پارٹی کے سینٹرل […]
maryam-nawaz-wSD