آپ سمجھیں ایک چھوٹے سے صحافی کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:3 Minute, 21 Second

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عوام اور صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ میں سے ہی ہوں اور آپ سمجھیں کہ کسی چھوٹے سے صحافی کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد تھانوں میں ایف آئی آر ہو گی اور تھانوں میں عزت سے پیش آیا جائے گا۔

انہوں نے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھیں کہ ایک صحافی کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔

پولیس لائنز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں کم ہیں لہٰذا اس میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہدایت کی ہے کہ 800کنال کی ہم ان کی رہائش کا بندوبست کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد سے 800 کنال نہ ملے تو بے شک کم ملے لیکن وزیر اعظم کے آنے سے پہلے پہلے اسی ہفتے میں وہ بندوبست ہو جائے اور ہم ان کو پلاٹ دیں گے تاکہ یہ بہتر طور پر گزارہ کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر بہت کم خرچ کیا جا رہا ہے، ان کی ضروریات ہیں اور اسلام آباد میں سینکڑوں دینی مدرسے بھی ہیں لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ اسے پاکستان کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا جائے اور یہاں 30 فیصد جرائم میں کمی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے شہدا کی یادگاروں کی حاضری کے موقع پر اسلام آباد اور پاکستان ی پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب میں وزیر داخلہ ہوں میری پوری کوشش ہو گی کہ اسلام آباد کی پولیس اور ان کی تنخواہوں اور تشخص کو بہتر بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرینا ، میریٹ اور مارگلہ کے علاوہ تمام شیک پوسٹ ختم کردی جائیں گی جبکہ ان کے پاس چھ گاڑیاں ہیں تو جلد چھ آٹھ مزید گاڑیاں دلا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر بہت کم خرچ کیا جا رہا ہے، ان کی ضروریات ہیں اور اسلام آباد میں سینکڑوں دینی مدرسے بھی ہیں لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ اسے پاکستان کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا جائے اور یہاں 30 فیصد جرائم میں کمی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے شہدا کی یادگاروں کی حاضری کے موقع پر اسلام آباد اور پاکستان کی پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر داخلہ میری پوری کوشش ہو گی کہ اسلام آباد کی پولیس اور ان کی تنخواہوں اور تشخص کو بہتر بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرینا ، میریٹ اور مارگلہ کے علاوہ تمام شیک پوسٹ ختم کردی جائیں گی جبکہ ان کے پاس چھ گاڑیاں ہیں تو جلد چھ آٹھ مزید گاڑیاں دلا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا الیکشن ہی اب اصل مسئلہ ہے، اگر سپریم کورٹ فیصلہ دے دیتی ہے اور شو آف ہینڈز ہو جاتا ہے تو میرے خیال میں اس ملک میں الیکشن میں یہ کہنا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، خم ہو جاتا ہے اور اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے 20 اراکین کو چارج شیٹ کیا تھا جب انہوں نے ووٹوں میں ہیرا پھیری کی تھی، پیسوں کی ہر کسی کو ضرورت ہوتی ہے اور ایسے موقع پر ووٹ بک جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ 65 اراکین وہاں تھے اور اگل کمرے میں گئے تو وہ 50 ہی نکلے لہٰذا اس معاملے پر گیند سپریم کورٹ میں ہے اور اگر سپریم کورٹ شو آف ہینڈز کی اجازت دے دیتی ہے تو یہ بہت بڑا انقلابی فیصلہ ہو گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں فرانزک لیب بنائیں گے اور بارہ کہو، ترنول، سہاللہ سمیت اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں دیگر لیب بھی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے، سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں میں ہمارے ہزاروں لوگ زیر حراست ہیں اور ان کے حوالےسے ہم ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کی بہت خوشی ہے، ایرانی صدر

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کو ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے سے جانے کی بہت خوشی ہے۔ امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں کشیدگی کے بعد ایران سے سفارتکاری بحال کرنے پر […]
hassan-rohani-wSD