‘سینیٹ انتخابات ایک ماہ پہلے کروانے سے جاتی ہوئی حکومت کو نہیں بچایا جاسکتا’

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 35 Second

حکومت کی جانب سے سینیٹ کے انتخابنات فروری میں کروانے کے اعلان پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چونکہ ان کی جماعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ ہے اس لیے اس حوالے سے حکمت عملی پی ڈی ایم میں مرتب کی جائے گی۔ ‘ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جب کوئی نالائق، ناکام حکومت عوام کے گھیرے میں آجاتی ہے تو وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں پر اتر آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ کے انتخابات ایک ماہ پہلے کروالیں یا بعد میں اس سے آپ کی جاتی ہوئی حکومت کو کوئی دوام نہیں ملے گا آپ اپنی جاتی ہوئی حکومت کو نہیں بچا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب عوامی قہر جاگ اٹھتا ہے تو اس طرح کے انتطامات کارگر ثابت نہیں ہوسکتے، اگر آپ کو پی ڈی ایم کی تحریک یا جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا تو ایسی کیا ایمرجنسی آگئی کہ حکومت کو ایک ماہ قبل انتخابات کروانے کا اعلان کرنا پڑا جو پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جن اراکین نے 11 مارچ کے بعد حلف اٹھانا تھا انہیں پہلے منتخب کرنے کی منطق سمجھ نہیں آرہی لیکن یہ بات واضح ہے کہ حکومت کے پاس اب کم دن رہ گئے ہیں اس لیے جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرلیں گھر تو آپ کو جانا پڑے گا اور جلدی جانا پڑے گا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ جس طرح آپ افواج پاکستان کو اپنے لیے استعمال کرتے رہے اس سے ان اداروں کو نقصان پہنچا ہے، پہلے آپ ایف آئی اے کے سربراہ خود بن بیٹھے پھر ایف بی آر کے سربراہ بنے، اس کے بعد خفیہ اداروں کا کام بھی خود کرنے لگے اور اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بھی چیئرمین بھی بن بیٹھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ٹی سی ایل گروپ کے سی ای او کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور موبائل فون کمپنی یوفون کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) راشد خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ اس حوالے سے ترجمان پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ راشد […]