بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر خارجہ

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:2 Minute, 22 Second

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف سرجیکل استرائیک کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

ابوظہبی میں میں رپسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں یر ان دنوں جو ملاقاتیں ہوئیں اور اس دوران اہم پیشرفت ہوئی ہیں جو میں پاکستان کے عوام اور بین الاقوامی برادری سے شیئر کرنا چاہتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی خفیہ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بھارت پاکستان سرجیکل استرائیک کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور یہ ایک انتہائی سنجیدہ پیشرفت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے پاس یہ اطلاعات بھی ہیں انہوں نے اہم ‘کھلاڑیوں’ سے اس کی منطوری لینے کے لیے رابطہ بھی کیا ہے جنہیں وہ اپنا پارٹنر تصور کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مانا ہے کہ بھارت نے یہ منصوبہ انتہائی اہم اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا ہے جو بھارت میں تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کبھی بھی اچھی نہیں رہی بلکہ مستقل خراب ہوتی جا رہی ہے جبکہ بھارت میں موجودہ بھارتیا جنتا پارٹی کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں کسان احتجاج کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکام رہے جو سب کو معلوم ہے، اس کے ان کی معیشت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں آپ سب جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اپوزیشن، وکلا، سول سوسائٹی اور ٹریڈ یونینز نے کسانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اقلیتیں بھارت میں مستقل بے چینی کا شکار ہیں، آسام میں این آر سی کی وجہ سے آپ نے جو صورتحال دیکھی وہ ابھی ختم نہیں، وہ مسئلہ ابھی موجود ہے جبکہ مسلم، دلت اور سکھ سمیت متعدد اقلیتیں انتہائی پریشانی سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو دیکھتے ہوئے وہ توجہ ہٹانا چاہتے ہیں اور ان کی نظر میں پاکستان کو نشانہ ایک تقسیم شدہ ملک کو متحد کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ڈوزیئر کے ذریعے بھارت کے منصوبوں بے نقاب کردیا اور اس ڈوزیئر کو میڈیا اور بین الاقوامی برادری سے اس سال 14نومبر کو شیئر کردیا گیا تھا جس میں پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوتوں کی نشاندہی کی تھی کہ کس طرح سے وہ پڑوسی ملک پاکستان میں دہشت گردی کے لیے منصوبہ بندی، مالی مدد سمیت معاونت فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے گفتگو کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ای یو ڈس انفو لیب نے حال ہی میں بھارت کی جانب سے بنائی گئی جعلی ویب سائٹس، جعلی انٹرویوز، غیر رسمی پارلیمانی گروپس کو نقاب کردیا جن کا واحد مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سندھ اسمبلی کی خالی نشست پر 18 جنوری کو ضمنی انتخاب کا اعلان

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے سندھ اسمبلی کے رکن کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس-52 عمر کوٹ 2 پر ضمنی انتخاب 18 جنوری کو ہوگا۔ مذکورہ نشست سابق صوبائی وزیر اور […]
pakistan-wSD