وبا کے باوجود معیشت کمال انداز میں تبدیل ہورہی ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 53 Second

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے باوجود معیشت کمال انداز میں پلٹ رہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ وبا کے باوجود معیشت کے بارے میں اچھی خبر ہے کہ یہ کمال انداز میں پلٹ رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 447 ملین (44 کروڑ 70 لاکھ) ڈالر سرپلس رہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالہ سال کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے خسارے کے بجائے اس سال کرنٹ اکاؤنٹ اب تک ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس ہوچکا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ مرکزی بینک کے ذخائر بھی 13 ارب ڈالر تک بڑھ چکے ہیں جو 3 برس میں سب سے زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل 5واں مہینہ ہے جب کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ یہ بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں مسلسل چوتھے ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا تھا۔

گزشتہ ماہ سامنے آنے والے اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ ماہانہ بنیاد پر ستمبر کے 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے 547 فیصد بڑھا۔

مرکزی بینک نے کہا تھا کہ ‘اس سرپلس کی وجہ ترسیلات زر میں مستقل اضافہ اور تجارتی خسارے میں کمی ہونا ہے’۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ دسمبر میں سامنے آنے والے نومبر کے ترسیلات زر کے اعداد و شمار میں یہ مسلسل چھٹے مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد رہی تھیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ نومبر میں ترسیلات زر ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر کے مقابلے میں 2.4 فیصد بڑھ کر 2 ارب 34 ارب ڈالر رہی تھیں۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ترقی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 27 فیصد دیکھی گئی تھی۔

مرکزی بینک نے کہا تھا کہ ’مالی سال 21 میں جولائی سے نومبر کے دوران ورکرز ترسیلات زر غیر معمولی سطح 11 ارب 77 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 26.9 فیصد زیادہ ہے‘۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مسلم لیگ (ن) نے اپنے اراکین پنجاب اسمبلی کو کل تک استعفیٰ جمع کرانے کی ڈیڈلائن دے دی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں موجود اپنے 154 اراکین کو کل (بدھ) تک استعفے جمع کرانے کی ڈیڈلائن دے دی ہے جو حکومت کو ہٹانے کے مقصد سے شروع کی گئی اپوزیشن کی تحریک کے سلسلے میں پارٹی کی سنجیدگی اور جلد بازی کی عکاسی […]
lahore-wSD