وزیراعظم کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں لیکن تابعداری کی پوری تیاری تھی، مریم نواز

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:4 Minute, 32 Second

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نالائق اور نااہل آدمی ڈھائی سال 22 کروڑ عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے بعد کہتا ہے مجھے حکومت چلانی نہیں آتی لیکن تابعداری کی پوری تیاری تھی۔

مردان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تم جانتے تھے نالائق ہو اور وزارت عظمیٰ کے لیے نااہل تھے تو پھر مردان کے عوام کو جواب دو شیروانی پہننے کی جلدی کیا تھی۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جو نااہل ڈھائی سال تک22 کروڑ عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے بعد کہتا ہے کہ مجھے حکومت چلانی نہیں آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مردان کے عوام نالائق حکمران کو گھر بھیجنے آئے ہیں، یہ انتخابات سے قبل کہتا تھا کہ 200 زبردست بندوں کی ٹیم ہے وہ ٹیم کہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تو نظر آرہا ہے کہ ان کی کابینہ کے وزرا آپس میں میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں اور اپنی کرسیاں تبدیل کررہے ہیں اور وہ ٹیم نظر نہیں آرہی ہے۔

‘حکومت کی تیاری نہیں تھی لیکن ڈاکا ڈالنے کی پوری تیاری تھی’

وزیراعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال کے بعد جس سوغات کو ہمارے سروں پر مسلط کیا گیا تھا، وہ سوغات جس کا نام عمران خان ہے، جو ڈھائی سال بعد 22 کروڑ کی زندگیوں سے کھیلنے کے بعد کہتا ہے کہ مجھے بجلی، گردشی قرضوں، مجھے حکومت چلانے کا پتہ نہیں تھا، میری حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی لیکن 400 ارب کا چینی کا ڈاکا ڈالنے کی تمھاری پوری تیاری تھی، سوا دو سو ارب روپے کا آٹے کا ڈاکا ڈالنے کی پوری تیاری تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمھاری حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی لیکن 122 ارب کا ایل این جی کا ڈاکا ڈالنے کی تمھاری پوری تیاری تھی، تمھاری ایل این جی کو دیر سے درآمد کر کے پاکستانیوں کو مہنگی گیس فراہم کرنے کی پوری تیاری تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کی تیاری نہیں تھی لیکن جو دوست تم پر مال خرچ کرتے ہیں انہیں باہر سے لا کر نوکریاں دینے کی پوری تیاری تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کے سلینڈر وقت پر نہیں ملنے سے کورونا کے 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے تو صحت کی سہولیات دینے کی تیاری نہیں لیکن ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ کرنے کی پوری تیاری تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے بہنوئی کو پلاٹ کا قبضہ دلانے کے لیے پنجاب میں پوری پولیس انتظامیہ کو معطل کردیا تو پولیس اصلاحات کی کوئی تیاری نہیں لیکن اپنے بہنوئی کو پلاٹ کا قبضہ دلانے کے لیے پولیس کو اتھل پتھل کرنے کی تمھاری پوری تیاری تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو انصاف فراہم کرنے کی تیاری نہیں تھی لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے کی تمھاری تیاری تھی۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنے سیاسی مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کو جیل میں ڈالنے اور سلاخوں کے پیچھے پھینکنے کی پوری تیاری نہیں تھی لیکن اپنی بہن کو این آر او دینے کی پوری تیاری تھی۔

ریلی سے خطاب میں وزیراعظم کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو مستحکم کرنے کی تمھاری کوئی تیار نہیں تھی لیکن بھارت کی جھولی میں کشمیر پھینک آنے کی تمھاری پوری تیاری تھی۔

انہوں نے کہا کہ تمھاری حکومت چلانے کی کوئی تیاری نہیں تھی لیکن تابعداری کرنے کی پوری تیاری تھی، ڈھائی سال بعد بھی حکومت چلانا نہیں آتا لیکن تابعداری کرنا اچھی طرح آتا ہے۔

‘چور اور ڈاکو ہونے کے باوجود تابعداری کی وجہ سے بندہ ایمان دار ہے’

مریم نواز نے کہا کہ چور اور ڈاکو ہونے کے باوجود بندہ کیوں ایمان دار ہے، کیونکہ بندے نے تابعداری بڑی ایمان داری سے کی ہے، بندے نے عوام سے بے ایمانی بڑی ایمان داری سے کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہتا تھا کہ دو نہیں ایک پاکستان، طاقت ور کو قانون کے نیچے لاؤں گا اور غریب کو انصاف فراہم کروں گا تو مردان کے عوام پوچھتے ہیں کہ غریب کا گھر بلڈوزر سے گرادیتے ہو، غریب کی دکانیں مسمار کردیتے، غریب کی ریڑھی اٹھا کر لے جاتے ہو لیکن طاقت ور کا گھر بنی گالا دو دن میں ریگولرائز ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان صاحبہ کروڑوں روپے کا جرمانہ ادا کر کے چلی گئیں اور سلیکٹڈ عمران خان 12 لاکھ روپے کا جرمانہ دے کر جعلی این او سی کے باوجود بنی گالہ کے 300 کینال کے گھر کو ریگولرائز کر کے بیٹھ گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگ ڈھونڈ رہے ہیں کہ ثاقب نثار کا صادق اور امین کہاں ہے۔

وزیراعظم کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ کہتا ہے پی ڈی ایم سے ڈرتا نہیں، اس کے آگے جھکتا نہیں، جھکتا وہ ہے جو کھڑا ہوتا ہے، جس نے تابعداری کی ہو اس کو جھکنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ تمھاری حکومت چلانے کی تیاری ہو نہ ہو لیکن پاکستان کے عوام نے تمہیں گھر بھیجنے کی تیاری پوری کرلی ہے۔

عوام سے استعفوں دینے کا پوچھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب 400 یا 500 استعفے آجائیں گے تمھارا اس ملک میں جعلی وزیراعظم رہنا مشکل ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نااہل حکمران نے اپنی نااہلی کا خود اعتراف کرلیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم تو کہتے تھے کہ یہ نااہل حکومت اور حکمران ہے، اب انہوں نے خود اعتراف کرلیا کہ میرے پاس تو ٹیم ہی نہیں ہے کہ اچھی حکمرانی دکھا سکوں۔ […]
fazula-rehman-wSD