وزیر اعظم و سیاستدانوں کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:5 Minute, 44 Second

ملک بھر کے مسیحی برادری آج کرسمس کے تہوار کا تہوار منا رہی ہے اور صدر مملکت، وزیر اعظم اور دیگر سرکاری عہدیداروں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

اس بار کی تقریبات کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں جو اب تک ملک میں 9000 سے زیادہ افراد کی جانیں لے چکا ہے۔

جمعرات کو پاکستان میں کووڈ ۔19 کی دوسری لہر کے دوران سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور یہ وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ایک دن میں ہلاکتوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے جہاں ملک میں 111 افراد ہلاک ہوئے۔

اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوشاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اس ہفتے کے شروع میں کرسمس منانے کے حوالے سے رہنما اصول جاری کیے تھے، کرسمس سے منسلک تقریبات کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے این سی او سی نے وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے رہنما اصولوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے لوگوں سے تعطیلات کے دوران کم سے کم ضروری سفر کرنے کو کہا۔

این سی او سی نے کہا کہ تعطیلات کے دوران آنے جانے اور خاندان کی تقریبات سے گریز کرنا چاہیے، کرسمس شاپنگ کو صرف کم سے کم ضروری سامان تک ہی محدود رکھنا چاہیے اور ہم تجویز کرتے ہیں کہ مارکیٹوں میں رش نہ لگائیں، روایتی تحفے تحائف کا تبادلے اور بڑے پیمانے پر گھروں میں تقریبات سے وائرس کی منتقلی میں اضافے کا امکان ہے لہٰذا ان سے بھی پرہیز کیا جانا چاہیے۔

این سی او سی نے تقریبات کی مدت کو کم سے کم رکنے اور عوامی مقامات پر

کرسمس کے درختوں اور سجاوٹ پر باقاعدگی سے جراثیم کُش اسپرے کرنے کا بھی مشورہ دیا، گرجا گھروں کے داخلی دروازوں پر لوگوں کی تھرمل اسکریننگ کا بندوبست جبکہ پادریوں کو بھی وائرس اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں خطبات دینے کا مشورہ دیا گیا۔

کرسمس کی مبارکباد اور پیغامات

عیسائی برادری کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور پوری دنیا میں مسیحی بھائیوں کو دل سے کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا اور پاکستان میں لاکھوں عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت مناتے ہیں جنہیں امن، بھائی چارے اور انسانیت کے احترام کی علامت کے طور پر اس دنیا میں بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا کہ یہ دن ان اقدار کی یاد دلاتا ہے جن کا حضرت عیسیٰ نے اپنی زندگی میں مشاہدہ کیا تھا، انہوں نے نہ صرف انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا بلکہ رواداری، محبت اور ہمدردی کی خدائی اقدار کی تبلیغ کی۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس حضرت عیسیٰ کے عشق، امن، رواداری اور انسانیت سے ہمدردی کے پیغام کی عکاسی کا ایک موقع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وجود کے تقدس کو برقرار رکھنے اور تمام پاکستانیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں نے سیاست، فلاحی کاموں، فوج، تعلیم، صحت اور دیگر بہت سے شعبوں سمیت کسی بھی رکاوٹ کے بغیر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں متحرک کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں تمام عقائد کے مابین فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گہرے اتحاد کی عکاسی ہوتی ہے، یہ وہ جذبہ ہے جو ہمیں اپنی قیمتی اقدار کو منانے کے لیے ایک کنبہ کے طور پر باندھتا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس خوشی کے دن میں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کی جانب سے ملک کی معاشرتی و معاشی ترقی میں ادا کیے گئے متنوع اور نتیجہ خیز کردار کو تسلیم کرنا چاہتا ہوں۔

https://twitter.com/sayedzbukhari/status/1342214478079930369?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1342214478079930369%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1150006

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد تمام عقائد کے لوگوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، حکومت پاکستان میں بسنے والی تمام برادریوں کے لیے مساوات اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرے گی۔

وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدام اسد عمر نے کرسمس منانے والوں کو ذمے دارا رویہ اپنانے اور اپنے پیاروں کے لیے صحیح احتیاط برتنےکی تاکید کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی ترقی میں عیسائیوں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے کردار کی تعریف کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ آئین میں شامل پاکستان کے مساوی شہری کی حیثیت سے ان کے حقوق کا ہمیشہ تحفظ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے بھی کرسمس منانے والے تمام افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا میں امید کرتی ہوں کہ 2021 ہر جگہ ہم سب کے لیے بہتر سال ثابت ہوگا۔

سندھ کے سابق وزیر شرجیل میمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس کرسمس میں آپ کو وہ ساری نعمتیں ملیں گی جن کے آپ مستحق ہیں، میں آپ کی خوشی، کامیابی اور سلامتی کے لیے دعاگو ہوں۔

 

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوگل یوم پیدائش پر بانی پاکستان کا ڈوڈل جاری نہ کر سکا

انٹرنیٹ کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل ہر اہم موقع پر ڈوڈل جاری کرکے جہاں شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، وہیں گوگل اہم دنوں پر بھی خصوصی ڈوڈل جاری کرکے عوام کی خوشیوں کو دوبالا کرتا ہے۔ تاہم ڈوڈل نے بانی پاکستان کے 145 ویں یوم پیدائش […]