شہباز شریف کی کراچی آمد، بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

ویب ڈیسک

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کراچی کے دورے پر ملیر سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی۔

0 0
Read Time:3 Minute, 37 Second

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کراچی کے دورے پر ملیر سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی۔

شہباز شریف اپنے دورے کے دوران پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، سابق صدر آصف علی زرداری اور معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی سے بھی ملاقات کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال اور ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملیرمیں عوام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سے سیلاب زدگان کی مالی امداد کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر متاثرین کو فی الفور زرتلافی دیاجائے اور جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کی مالی مدد کی جائے۔

شبہاز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو سیلاب سے متاثرہ عوام کا کوئی احساس نہیں ہے کیونکہ انہوں نے حالیہ بارشوں کے بعد ابتر صورتحال پر کراچی آنے کی توفیق تک نہ ہوئی ۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم فضول باتوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے مصیبت میں گھرے عوام کی خدمت پر توجہ دیں اور وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی مشاورت سے امدادی پیک کا اعلان کرے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاست کے بجائے اپنا فرض پورا کرے اور سندھ حکومت کی مدد کرے ۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے لیگی کارکنوں کو متاثرین کے گھر گھر جاکر امدادی کاموں میں ہاتھ بٹانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اپنے دورہ کراچی سے متعلق کہا کہ ‘وہ متاثرین سے یک جہتی کرنے کراچی آیا ہوں ‘۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام سیلاب، مہنگائی اور غربت میں پھنسی ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان ’این آراو نہیں دوں گا‘ میں پھنسے ہوئے ہیں اس لیے وہ ’این آر او’ کے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کے مسائل حل کریں ورنہ قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔

کراچی پہنچنے پر لیگی کارکنوں نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

شہبازشریف نے ملیر میں پارٹی رہنماوں فروز خان، ملک تاج اورحاجی امین مانا سمیت دیگر کارکنوں سے بھی ملاقات کی۔

علاوہ ازیں شہباز شریف نے بارشوں سے متاثرہ علاقے گلستان جوہر کا جائزہ لیا اور متاثرین سے تعزیت کی۔

اس سے قبل کراچی کے ایئر پورٹ سے باہر آنے پر میڈیا سے بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کی تباہی کاریوں سے متاثرہ بھائی، بہنوں اور بچوں کے ساتھ تعزیت کے لیے آیا ہوں اور اس وقت پوری قوم کی ہمدردیاں کراچی اور سندھ واسیوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے اور ہم حکومت سندھ کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں جبکہ موجودہ حالات میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا پیغام ہے وفاق سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے اور حکومت مناسب مالی معاونت کا بندوبست کرے۔

انہوں نے زور دیا کہ کراچی میں نواز شریف کے شروع کیے گئے گرین لائن منصوبے کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور متعلقہ وزرا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملیں اور مسائل کا حل تلاش کریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد مضافاتی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے اور ہزاروں رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد اموات بھی ریکارڈ کی گئیں۔

اس دوران کراچی کے متعدد علاقوں اور سڑکوں پر بارش کا پانی اب بھی موجود ہے جبکہ شہر کا ایک بڑا حصہ بجلی کی فراہمی سے بھی محروم رہے۔

تاحال کراچی کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی موجود ہے جس کی نکاسی کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سنتھیا رچی کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد، 15 روز میں ملک چھوڑنے کی ہدایت

وزارت داخلہ نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی اور انہیں 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے۔
Amrican-Citizen-wSD