ملک میں کورونا وائرس کے مزید 466 مریض صحتیاب، 137 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار بڑی حد تک سست ہوچکی ہے تاہم احتیاط نہ کرنے کی صورت میں اس میں دوبارہ تیزی آنے کا اندیشہ ہے۔

0 0
Read Time:3 Minute, 53 Second

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار بڑی حد تک سست ہوچکی ہے تاہم احتیاط نہ کرنے کی صورت میں اس میں دوبارہ تیزی آنے کا اندیشہ ہے۔

ملک اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 14 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے 6 ہزار 328 مریض انتقال کر گئے جبکہ 2 لاکھ 81 ہزار 925 صحتیاب ہوگئے۔

آج 3 ستمبر کی دوپہر تک کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کے مزید 137 کیسز سامنے آئے اور 2 مریض انتقال کر گئے اس کے علاوہ بلوچستان کے گزشتہ روز کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مزید 36 کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 466 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد8 ہزار 761 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز ایک ہی تاریخ یعنی 26 فروری کو سامنے آئے تھے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد سرگرمیاں روک دی گئی تھی اور عوام کا ہجوم روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔

تاہم معاشی چیلنجز کو دیکھتے ہوئے اپریل میں ہی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنی شروع کردی تھی اور مئی میں کافی چیزیں کھول دی گئیں تھیں جس کی وجہ سے جون میں پاکستان وبا پر عروج پر جا پہنچی تھی۔

چنانچہ حکومت نے مجموعی لاک ڈاؤن کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ٹی ٹی کیو (ٹریسنگ، ٹیسٹنگ اور قرنطینہ) کی پالیسی مؤثر انداز میں اپنائی جس کے واضح طور پر بہتر نتائج سامنے آئے اور اب ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑی حد تک سست ہوچکا ہے۔

آج ملک میں وبا کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں مزید 62 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک مریض انتقال کر گیا۔

ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے لیے بنائے گئے خصوصی سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 62 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 96 ہزار 983 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مزید ایک مریض کے انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 205 تک جا پہنچی ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں مزید 23 افراد کووِڈ 19میں مبتلا پائے گئے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ کوئی ہلاکت سامنےنہیں آئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 689 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 175 ہے۔

آزاد کشمیر

ملک میں کورونا سے سب سے کم متاثر ہونے والے علاقے میں میں مزید 3 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی

کووِڈ 19 کے سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 302 ہوگئی ہے۔

مزید ایک مریض کے انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔

گلگت بلتستان

سیاحت کی اجازت دینے کے بعد سے گلگت بلتستان میں نئے کیسز کی تعداد پہلے کی نسبت بڑھی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکومت کے اکٹھا کیے گئے اعداد و شمار کےمطابق نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 922 ہوگئی ہے۔

اس خطے میں کووِڈ 19 کے اب تک انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد 71 ہے۔

صحتیابی کی شرح

کووِڈ 19 کے نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ صحتیاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 466 مریض اس وائرس سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے۔

اس طرح میں ملک میں صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 925 ہوگئی جو مجموعی کیسز کا 94 فیصد ہے۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 297014

اموات: 6328

صحتیاب: 281925

فعال کیسز: 8761

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 827 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 96 ہزار 983 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 36 ہزار 340 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 935 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 689، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 935 اور کشمیر میں 2 ہزار 305 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال:

سندھ: 2415

پنجاب: 2205

خیبرپختونخوا: 1255

بلوچستان: 143

اسلام آباد: 175

آزاد کشمیر: 64

گلگت بلتستان: 71

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نریندر مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرکے ’چندے‘ کی اپیل کردی گئی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرکے ہیکرز نے ’چندے‘ کی اپیل کردی۔
narendra-modi-wSD