DHA میں احتجاج کیلئے بند گلیاں کھول دی گئیں

ویب ڈیسک

کراچی میں ڈی ایچ اے آفس کے باہر احتجاج کے پیش نظر مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کنٹینرز لگا کر بند کی گئیں مختلف گلیوں اور سڑکوں کو مظاہرین کے پہنچنے کے ساتھ ہی ہٹانا شروع کردیا گیا، تاہم کورنگی روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

0 0
Read Time:51 Second

کراچی میں ڈی ایچ اے آفس کے باہر احتجاج کے پیش نظر مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کنٹینرز لگا کر بند کی گئیں مختلف گلیوں اور سڑکوں کو مظاہرین کے پہنچنے کے ساتھ ہی ہٹانا شروع کردیا گیا،  تاہم کورنگی روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے آج بھی ڈیفنس فیز ون میں واقع ڈی ایچ اے کے دفتر کے باہر احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ 

پولیس کے مطابق ممکنہ خدشے کے پیش نظر ڈی ایچ اے آفس جانے والی سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا تاہم دوپہر کو جونہی لوگ احتجاج کے لیے کورنگی روڈ پر جمع ہونا شروع ہوئے تو تمام کنٹیرز اور رکاوٹیں ہٹا دی گئی تھیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ ممکنہ گڑبڑ کے خدشے کے پیش نظر کراچی ساؤتھ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات رکھی گئی ہے، جبکہ وومن پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری بھی علاقے میں تعینات ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی کے مستقل حل کیلئے خصوصی فنڈ دیئے جائیں، شاہد خاقان

سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ کراچی کا مستقل حل یہ ہے کہ خصوصی فنڈ دیئے جائیں۔
shahid-khaqan-abbas-wSD